محمد عامر کو کھیلنا آسان نہیں تھا، ڈیوڈ وارنر

عباس رضا  جمعرات 13 جون 2019
پیسر محمد عامر ایک ورلڈ کلاس بولر ہیں، وارنر ، فوٹو: فائل

پیسر محمد عامر ایک ورلڈ کلاس بولر ہیں، وارنر ، فوٹو: فائل

 لندن: ورلڈکپ میں پاکستان کیخلاف سنچری اسکور کرنے والے آسٹریلوی بیٹسمین ڈیوڈ وارنر نے اعتراف کیا کہ محمد عامر کو کھیلنا ان کیلئے مشکل تھا۔

وارنر کا کہنا ہے کہ پیسر محمد عامر ایک ورلڈ کلاس بولر ہیں اور جب گیند کو سوئنگ کرتے ہیں تو مشکلات پیش آتی ہیں، سوئنگ اور سیم دونوں ہوں تو عامر کا سامنا کرنا انتہائی دشوار ہوجاتا ہے، پیسر کی بولنگ پر زیادہ اسٹروکس کھیلنے کی بجائے گیندیں چھوڑنے کو ترجیح دی لیکن اس پچ پر اسٹرائیک تبدیل کرنے رہنا بھی آسان نہ تھا، وکٹ پر بولنگ کیلیے زیادہ سپورٹ تھی اس لیے ٹیسٹ میچ والا انداز اپنایا۔

اپنی اننگز کے بارے میں وارنر نے کہا کہ وہ کافی عرصہ سے اس طرح کی کارکردگی کے منتظر تھے، افغانستان کیخلاف ردھم میں نہیں تھا، ویسٹ انڈیز کے مقابل بھی ٹھیک طرح سے اسکور نہیں کرپایا، بھارت نے اچھی بولنگ کی جس کی وجہ سے رنز بنانے میں مشکل ہوئی، پاکستان کیخلاف انہیں اپنے مزاج کے مطابق کھیلنے کا موقع ملا جس کا فائدہ اٹھایا، معلوم تھا کہ محمد حفیظ اور شعیب ملک کے 10 اوور ہونے ہیں اور ان دونوں کو ہدف بنانا ذہن میں تھا۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔