مون سون بارشوں کی صورتحال پر متعلقہ رپورٹ جاری

ویب ڈیسک  جمعرات 13 جون 2019
بالائی علاقوں میں مون سون کی بارشیں معمول اور معمول سے زائد ہونے کا امکان ہے، محکمہ موسمیات (فوٹو: فائل)

بالائی علاقوں میں مون سون کی بارشیں معمول اور معمول سے زائد ہونے کا امکان ہے، محکمہ موسمیات (فوٹو: فائل)

کراچی: محکمہ موسمیات نے ملک میں مون سون 2019ء سے متعلق بارشوں کی متوقع صورتحال جاری کردی۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق محکمہ موسمیات نے ملک بھر میں مون سون 2019ء کے دوران بارشوں کی متوقع صورتحال جاری کردی ہے جس کے مطابق رواں برس پاکستان میں مون سون کی بارشیں معمول کے مطابق ہوں گی جو جولائی سے ستمبر کے دوران جاری رہیں گی۔

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ بالائی علاقوں میں مون سون کی بارشیں معمول اور معمول سے زائد ہونے کا امکان ہے جس کے باعث شدید موسمیاتی حالات کا سامنا بھی رہے گا اور دریاؤں اور نہروں میں سیلابی کیفیت رہ سکتی ہے تاہم  بلوچستان اور سندھ میں معمول سے کم یا معتدل بارشوں کا امکان ہے اور میدانی علاقوں میں پارہ 2 سے 3 ڈگری زائد رہنے کا اندیشہ ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔