رنبیر کے ساتھ فلم میں کام کرنے کیلیے بیتاب ہوں،کرینہ

آئی این پی  پير 2 ستمبر 2013
کترینہ گزشتہ دس سالوں کے دوران انڈسٹری کے تمام سپر اسٹارز کے ساتھ کام کر چکی ہیں فوٹو : فائل

کترینہ گزشتہ دس سالوں کے دوران انڈسٹری کے تمام سپر اسٹارز کے ساتھ کام کر چکی ہیں فوٹو : فائل

ممبئ: بالی وڈ بے بو کرینہ کپور نے کہا ہے کہ وہ اپنے فرسٹ کزن رنبیر کپور کے ساتھ کسی فلم میں کام کرنے کو بیتاب ہیں۔

اپنے ایک انٹرویو میں کرینہ نے کہا کہ وہ گزشتہ دس سالوں کے دوران انڈسٹری کے تمام سپر اسٹارز کے ساتھ کام کر چکی ہیں لیکن اب ان کی خواہش ہے کہ وہ کسی فلم میں اپنے فرسٹ کزن رنبیر کے ساتھ لیڈ رولز میں نظر آئیں۔ یاد رہے کہ اس سے قبل ہدایت کارہ زویا اختر دونوں اداکاروں کو اپنی فلم میں بھائی بہن کے کردار کی پیشکش کر چکی ہیں تاہم دونوں کے حد درجے مصروف شیڈول کے باعث ایسا ممکن نہیں ہو سکا۔ کرینہ ماضی کے معروف اداکار رندھیر کپور جب کہ رنبیر رشی کپور کے صاحبزداے ہیں۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔