ثنا نے بھارتی فلم میں اداکاری کی آفر قبول کر لی

این این آئی  پير 2 ستمبر 2013
اداکارہ فلم کے حوالے سے معاہدے کو حتمی شکل دینے کے لیے اگلے ماہ بھارت جائیں گی ۔ فوٹو : فائل

اداکارہ فلم کے حوالے سے معاہدے کو حتمی شکل دینے کے لیے اگلے ماہ بھارت جائیں گی ۔ فوٹو : فائل

لاہور:  فلم اسٹار ثنا نے بھارتی فلم ’’ دل پردیسی ہو گیا ‘‘ کے بعد ایک اور بھارتی فلم میں اداکاری کی آفر قبول کر لی ۔

بتایا گیا ہے کہ اداکارہ ثنا اگلے ماہ بھارت جائیں گی جہاں وہ اپنی نئی فلم کے حوالے سے معاہدے کو حتمی شکل دیں گی ۔

اداکارہ ثنا کو بھارتی فلم ’’ دل پردیسی ہو گیا ‘‘ میں اداکاری کے بعد متعددبھارتی ڈرامہ سیریلز میں بھی اداکاری کی آفر ہوئی تھی مگر ثنانے پاکستان میں اپنے زیر تکمیل پروجیکٹس کی وجہ سے بھارتی ڈرامہ سیریلز میں اداکاری سے معذرت کر لی تھی اور اب انھوں نے بھارتی پنجاب میں بننے والی فلم میں اداکاری کی آفر قبول کر لی ہے ۔یاد رہے کہ ثنا اس وقت ٹی وی کی سب سے زیادہ مقبول اداکارہ تصور کی جاتی ہیں۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔