3دن میں پونے 2کروڑکا بزنس،امریکی باکس آفس پر’’ دِ س از اَس‘‘کا راج

آئی این پی  منگل 3 ستمبر 2013
 دِس اِز اَس نے ریلیز کے پہلے تین دنوں میں ہی امریکی باکس آفس پر ایک کروڑ 70 لاکھ ڈالر کا بزنس کر لیا۔ فوٹو: فائل

دِس اِز اَس نے ریلیز کے پہلے تین دنوں میں ہی امریکی باکس آفس پر ایک کروڑ 70 لاکھ ڈالر کا بزنس کر لیا۔ فوٹو: فائل

لاس اینجلس: امریکی باکس آفس پر اس بار راج رہا ون ڈائریکشن ، دِ س از اَس کا۔برطانوی پاپ بینڈ ون ڈائریکشن کی گمنامی سے شہرت کے سفر پر بنی فلم ون ڈائریکشن، دِس اِز اَس نے ریلیز کے پہلے تین دنوں میں ہی امریکی باکس آفس پر ایک کروڑ 70 لاکھ ڈالر کا بزنس کر لیا۔

اس بار دوسرے نمبر پر رہی امریکی صدور کی خدمت کرنے والے وائٹ ہائوس کے ملازم کی کہانی، لی ڈینئیلز، دا بٹلر۔ فاریسٹ ویٹاکر اور اوپرا ونفری کی جاندار اداکاری سے سجی اس فلم نے اس ہفتے ایک کروڑ 47 لاکھ ڈالر کمائے۔ یہ فلم مجموعی طور پر اب تک سات کروڑ 40 لاکھ ڈالر کا بزنس کر چکی ہے۔امریکی باکس آفس پر اس بار تیسرے نمبر پر آئی وی آر دا ملرز۔ایک اسمگلر کی منشیات بارڈر پار لے جانے کے لیے انوکھی کوششوں پر بنی اس کامیڈی فلم نے اس بار ایک کروڑ 26 لاکھ ڈالر کا بزنس کیا۔ وی آر دا ملرز اب تک 11 کروڑ ڈالر کا بز نس کر چکی ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔