شام کیخلاف فوجی کارروائی سے خطے میں جنگ شروع ہو جائے گی، صدر بشارالاسد

ویب ڈیسک  منگل 3 ستمبر 2013
صدر بشارالاسد نے کہا کہ شام پر کیمیائی حملوں کا الزام فضول اوربےبنیاد ہے۔ فوٹو: اے ایف پی/ فائل

صدر بشارالاسد نے کہا کہ شام پر کیمیائی حملوں کا الزام فضول اوربےبنیاد ہے۔ فوٹو: اے ایف پی/ فائل

شام کے صدر بشارالاسد کا کہنا ہے کہ ان کے ملک کے خلاف فوجی کارروائی سے پورے خطے میں جنگ شروع ہو جائے گی۔

ایک فرانسیسی اخبار کو انٹرویو دیتے ہوئے صدر بشارالاسد نے کہا کہ شام پر کیمیائی حملوں کا الزام فضول اوربےبنیاد ہے، اگر فرانس شام کے خلاف فوجی کارروائی میں شریک ہوا تو اسے دشمن ملک تصور کیا جائے گا، انہوں نے خبردار کیا کہ شام کو حملے کے نتائج بھگتنا ہوں گے۔ شام کے صدر کا کہنا تھا کہ حملہ شروع ہونے کے بعد صورتحال کسی کےقابو میں نہیں رہے گی، حملوں سے تشدد اور شدت پسندی میں اضافہ ہو گا۔

اس سے قبل شام کے اقوام متحدہ میں مندوب بشار الجعفری نے اقوام متحدہ کو خط تحریر کیا جس میں اقوام متحدہ سے کہا گیا کہ وہ شام کے خلاف جنگی کارروائی کو ہونے سے روکے اور شام کے مسئلے کا پر امن طریقے سے سیاسی حل نکالنے میں کردار ادا کرے۔ خط میں امریکا کے حوالے سے کہا گیا کہ دنیا یہ توقع رکھتی تھی کہ امریکا طاقت کے استعمال کے بجائے اس مسئلے کو پر امن طریقے سے حل کرائے گا لیکن ایسا نہیں ہو رہا۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔