بجلی کے بل پر 2گروہوں میں تصادم، نوجوان جاں بحق

ایکسپریس نیوز ڈیسک  منگل 3 ستمبر 2013
جہانزیب چوہان کے قتل کی اطلاع پر لواحقین اور برادری کے افراد نے بڑی تعداد میں تھانہ سٹی کا گھیرائو کر لیا. فوٹو: فائل

جہانزیب چوہان کے قتل کی اطلاع پر لواحقین اور برادری کے افراد نے بڑی تعداد میں تھانہ سٹی کا گھیرائو کر لیا. فوٹو: فائل

ٹنڈو آدم:  ٹنڈو آدم میں 2 برادریوں میں تصادم نوجوان قتل، مقتول کے ورثا کا احتجاج۔ تفصیلات کے مطابق لوہار گلی میں درزی کی دکان پر بجلی کے بل پر دو گروہوں میں تصادم ہوگیا ۔

جس دوران محمد صادق غوری نامی نوجوان نے قریب ہی واقع قصاب کی دکان سے تیز دھار والی چھری اٹھا کر 18سالہ محمد جہانزیب چوہان کے پیٹ میں مار دی جس کے نتیجے میں وہ شدید زخمی ہوگیا جسے اسپتال لے جایا جا رہا تھا کہ وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے راستے میں ہی دم توڑ گیا، اسپتال میں ضروری قانونی کاروائی کے بعدلاش ورثا کے حوالے کر دی جبکہ حملہ آور موقع سے فرار ہوگیا۔

جہانزیب چوہان کے قتل کی اطلاع پر لواحقین اور برادری کے افراد نے بڑی تعداد میں تھانہ سٹی کا گھیرائو کر لیا اور قاتل کی گرفتاری کا مطالبہ کیا۔ پولیس نے ملزم کے والد محمد صابر غوری اور ایک دوسرے شخص کو حراست میں لے کر لاک اپ کر دیا۔ پولیس نے مقتول کے والد محمد یوسف چوہان کی مدعیت میں قتل کا مقدمہ درج کر کے ملزم کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارنا شروع کر دیے۔ تاہم آخری اطلاعات تک ملزم کو گرفتار نہیں کیا جا سکا تھا۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔