نواب شاہ، بجلی کی لوڈ شیڈنگ نے دولہا کی جان لے لی

نامہ نگار  منگل 3 ستمبر 2013
ولیمے کی تقریب جہاں خوشیوں کے شادیانے بج رہے تھے سوگ میں ڈوب گئی.

ولیمے کی تقریب جہاں خوشیوں کے شادیانے بج رہے تھے سوگ میں ڈوب گئی.

نوابشاہ:  نوجوان شادی کے دوسرے روز ولیمے کی تقریب کے دوران بجلی کا کرنٹ لگنے سے جاں بحق۔

نوبیاہتا دلہن دوسرے روز بیوہ ہو گئی، خوشیوں کا گھر ماتم میں تبدیل۔ تفصیلات کے مطابق نوابشاہ کے علاقے ملک کالونی میں 22 سالہ محمد حسین گزشتہ شب اپنے ولیمے کی تقریب کے دوران بجلی کی لوڈشیڈنگ کے باعث تقریب میں اندھیرا پھیل گیا جس پر جنریٹر چلانے چلا گیا جنریٹر چلانے کے دوران اچانک بجلی کا کرنٹ لگنے سے موقعے پر ہی جاں بحق ہو گیا۔

جس کی وجہ سے ولیمے کی تقریب جہاں خوشیوں کے شادیانے بج رہے تھے سوگ میں ڈوب گئی اور دلہن اور دولہا کے والدین صدمے سے بیہوش ہو گئے۔ محمد حسن کو مقامی قبرستان میں سپردخاک کیا گیا۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔