وزیراعظم بزدل اعظم ہے ہمت ہے تو ایوان میں آکر بات کریں، شاہد خاقان عباسی

ویب ڈیسک  جمعـء 14 جون 2019
جس پارلیمنٹ میں ناموس صحابہ پر بات نہ ہوسکے وہاں اور کیا بات ہوگی، شاہد خاقان عباسی۔ فوٹو : فائل

جس پارلیمنٹ میں ناموس صحابہ پر بات نہ ہوسکے وہاں اور کیا بات ہوگی، شاہد خاقان عباسی۔ فوٹو : فائل

 اسلام آباد: مسلم لیگ (ن) کے رہنما شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ وزیراعظم کو میں بزدل اعظم کہتا ہوں، ہمت ہے تو ایوان میں آکر وزیراعظم رات 12 بجے کے بیان پر وضاحت پیش کریں۔ 

قومی اسمبلی میں بجٹ اجلاس حکومتی اور اپوزیشن ارکان کی ہنگامہ آرائی کے باعث ملتوی ہوگیا۔ بعدازاں پارلیمنٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شاہد خاقان عباسی کاکہنا تھا کہ کوشش کی مولانا اسعد پوائنٹ آف آرڈر پر بات کر سکیں، لیکن اسپیکر نے اجازت نہیں دی، جس پارلیمنٹ میں ناموس صحابہ پر بات نہ ہوسکے وہاں اور کیا بات ہوگی۔

اس خبرکوبھی پڑھیں: بجٹ اجلاس ہنگامہ آرائی کی نذر

شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ حکومت کی بدنصیبی ہے کہ اس کا وزیراعظم رات کے اندھیرے میں ایسی بات کرتا ہے جسے کوئی مسلمان قبول نہیں کرسکتا، وزیراعظم کو میں بزدل اعظم کہتا ہوں، ہمت ہے تو ایوان میں آکر وزیراعظم رات 12 بجے کے بیان پر وضاحت پیش کریں۔

انہوں نے مزید کہا کہ چاہے ایک دن لگے یا ماہ یا سال اپوزیشن لیڈر بجٹ پر بحث کریں گے،  ہم بھی چاہتے ہیں عوام کو ریلیف ملے۔

اس خبرکوبھی پڑھیں: عمران خان انتہائی دیندار آدمی ہیں صرف داڑھی نہیں

رہنما مسلم لیگ (ن) خواجہ آصف نے کہا کہ توہین صحابہ کرنے والے لوگوں کو ملک و قوم بیچنے اور اداروں کو پامال نہیں ہونے دیں گے ،آئین کی حفاظت کی جنگ لڑیں گے، 13سال پرانی تاریخ کو دہرایا جارہا ہے،  ہم نہیں چاہتے  بجٹ پاس ہو، اس طرح کے حالات پاکستان کےلیے خوش آئند نہیں، پارلیمنٹ کی توہین نہیں ہونی چاہیے۔

 

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔