- غیرمتعلقہ پاسپورٹ برآمد ہونے پر پی آئی اے کی ایئر ہوسٹس کینیڈا میں گرفتار
- اگلے ماہ مہنگائی کی شرح کم ہو کر 21 سے 22 فیصد کے درمیان رہنے کا امکان
- اقتصادی بحالی اور معاشی نمو کے لیے مشاورتی تھنک ٹینک کا قیام
- اے ڈی ایچ ڈی کی دوا قلبی صحت کے لیے نقصان دہ قرار
- آصفہ بھٹو زرداری بلامقابلہ رکن قومی اسمبلی منتخب
- پشاور: 32 سال قبل جرگے میں فائرنگ سے نو افراد کا قتل؛ مجرم کو 9 بار عمر قید کا حکم
- امیرِ طالبان کا خواتین کو سرعام سنگسار اور کوڑے مارنے کا اعلان
- ماحول میں تحلیل ہوکر ختم ہوجانے والی پلاسٹک کی نئی قسم
- کم وقت میں ایک لیٹر لیمو کا رس پی کر انوکھے ریکارڈ کی کوشش
- شام؛ ایئرپورٹ کے نزدیک اسرائیل کے فضائی حملوں میں 42 افراد جاں بحق
- انٹربینک اور اوپن مارکیٹ میں ڈالر کے مقابلے میں روپیہ مزید مضبوط
- پی ٹی آئی قانونی ٹیم کا چیف جسٹس اور جسٹس عامر فاروق سے استعفی کا مطالبہ
- اہم چیلنجز کا سامنا کرنے کیلیے امریکا پاکستان کے ساتھ کھڑا رہے گا، جوبائیڈن کا وزیراعظم کو خط
- عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں سونے کی قیمت میں بڑا اضافہ ہوگیا
- اسٹاک مارکیٹ میں اتار چڑھاؤ کے بعد مندی، سرمایہ کاروں کے 17ارب ڈوب گئے
- پشاور بی آر ٹی؛ ٹھیکیداروں کے اکاؤنٹس منجمد، پلاٹس سیل کرنے کے احکامات جاری
- انصاف کے شعبے سے منسلک خواتین کے اعداد و شمار جاری
- 2 سر اور ایک دھڑ والی بہنوں کی امریکی فوجی سے شادی
- وزیراعظم نے سرکاری تقریبات میں پروٹوکول کیلیے سرخ قالین پر پابندی لگادی
- معیشت کی بہتری کیلیے سیاسی و انتظامی دباؤبرداشت نہیں کریں گے، وزیراعظم
شردھا اور پربھاس کی ایکشن سے بھرپور فلم ’ساہو‘ کا ٹیزر جاری
ممبئی: بالی ووڈ اداکارہ شردھا کپور اور پربھاس کی ایکشن سے بھرپور فلم ’ساہو‘ کا پہلا ٹیزر جاری کردیا گیا۔
تامل انڈسٹری کی مقبول ترین فلم ’باہو بالی‘ سے بہترین اداکاری کی وجہ سے شہرت پانے والے پربھاس کی پہلی بالی ووڈ فلم ’ساہو‘ کا مار دھاڑ اور ایکشن سے بھرپور ٹیزر جاری کردیا گیا جس میں وہ معروف اداکارہ شردھا کپور کے ساتھ ایکشن دکھاتے نظر آئیں گے۔
دونوں اداکاروں کے مداحوں کو اس فلم کے پہلے ٹیزر کا بے صبری سے انتظار تھا۔ جاری کردہ ٹیزر کی مقبولیت کا اندازہ اس بات سے لگایا جاسکتا ہے کہ محض 2 دن میں یوٹیوب پر اس ٹیزر کو 2 کروڑ 80 لاکھ سے زائد بار دیکھا جا چکا ہے۔
ایک منٹ 39 سیکنڈ کے اس ٹیزر میں پربھاس اور شردھا کپور کے ساتھ جیکی شروف، نیل نیتن اور دیگر اداکار بھی اہم کردار ادا کرتے نظر آئیں گے۔ اس فلم کو منفرد بنانے کے لیے چار زبان ’ہندی، تیلیگو، تامل اور ملیالم‘ میں ریلیز کیا جائے گا۔
واضح رہے کہ ٹی سیریز کے تعاون سے بنائی جانے والی اس ایکشن فلم میں سجیت نے ہدایت کاری اور مصنف کا کردار ادا کیا ہے جسے وامسی اور پراموڈ نے پروڈیوس کیا ہے۔ یہ فلم رواں سال 15 اگست کو سنیما گھروں کی زینت بنے گی۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔