اسٹاک مارکیٹ میں تیزی، سرمائے کے حجم میں 28 ارب روپے سے زائد اضافہ

بزنس رپورٹر  ہفتہ 15 جون 2019
مجموعی طور پر338کمپنیوںکے حصص کا لین دین، 156کے حصص کی قیمت میںاضافہ، 160کی قیمت میںکمی، 22میں استحکام
۔فوٹو: فائل

مجموعی طور پر338کمپنیوںکے حصص کا لین دین، 156کے حصص کی قیمت میںاضافہ، 160کی قیمت میںکمی، 22میں استحکام ۔فوٹو: فائل

کراچی: پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں جمعے کو کاروباری ہفتے کے آخری روز تیزی رہی اور کے ایس ای 100 انڈیکس 169 پوائنٹس اضافے کے بعد 35500 کی حد بحال کرتے ہوئے 35572پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا۔

پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں تیزی کے باعث مارکیٹ کے سرمائے کے حجم میں 28 ارب روپے سے زائد کا اضافہ دیکھا گیا جس کے بعد مارکیٹ کے سرمائے کا مجموعی حجم 71 ارب 51 کھرب روپے سے زائد کی سطح پر پہنچ گیا ۔

مجموعی طور پر 338کمپنیوں کے حصص کا لین دین ہوا جس میں سے 156کمپنیوں کے حصص کی قیمت میں اضافہ، 160 کمپنیوںکے حصص کی قیمت میں کمی اور22کمپنیوں کے حصص کی قیمت میں استحکام دیکھا گیا۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔