پی پی150 میں دوبارہ گنتی شروع،ووٹوں کے لاپتہ 2 تھیلے مل گئے

لاہور: حلقہ پی پی 150 میں دوبارہ گنتی کیلیے ووٹوں کے تھیلے سیشن کورٹ کے الیکشن سیل لائے جارہے ہیں ۔ فوٹو : این این آئی

لاہور: حلقہ پی پی 150 میں دوبارہ گنتی کیلیے ووٹوں کے تھیلے سیشن کورٹ کے الیکشن سیل لائے جارہے ہیں ۔ فوٹو : این این آئی

لاہور:  الیکشن کمیشن کے حکم پرصوبائی دارالحکومت کے حلقہ پی پی150 میں دوبارہ گنتی کا عمل پیر سے شروع ہو گیا جو4 ستمبر تک جاری رہے گا، گنتی سے قبل غائب ہونے والے ووٹوں کے دونوں بیگ مل گئے۔

پیر کو ایک تا 7 پولنگ اسٹیشنوں کی گنتی مکمل کرلی گئی جوآج منگل کوصبح 8 بجے دوبارہ شروع ہو گی۔ ریٹرننگ آفیسر کے مطابق تاخیر کی وجہ سے کم پولنگ اسٹیشنوں کے ووٹوں کی گنتی ہو سکی۔ صبح 9بجے سے لیکر پونے 4 بجے تک ریٹرننگ آفیسر جاوید اقبال وڑائچ کے روبرو حلقہ کے کل 147 پولنگ اسٹیشنوں کے نتائج کے تھیلے نہ پہنچائے جا سکے جس کی وجہ سے گنتی کا عمل متعدد بار موخر کیا گیا۔

ایک اطلاع یہ بھی آئی کہ حلقہ کے پولنگ بوتھ نمبر 11،14 ،22 اور45 کے تھیلے نہیں مل رہے جس پر ریٹرننگ آفیسر نے متعلقہ عملے کی سرزنش کی اور حکم دیا کہ حلقہ کے تمام پولنگ اسٹیشنوں کے تھیلے فوری بھجوائے جائیں ورنہ متعلقہ عملے کی خلاف مقدمہ درج کیا جائے گا جس پر ووٹوں کے تھیلے سیشن کورٹ پہنچائے گئے۔ ن لیگ کے امیدوارمیاں مرغوب اور پی ٹی آئی کے امیدوار مہر واجد عظیم کے علاوہ پیپلز پارٹی کے امیدوار بھی موجود تھے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔