کراچی کا مسئلہ حل کرنے کیلیے نیت ٹھیک کرنا ہوگی، شیریں مزاری

مانیٹرنگ ڈیسک  منگل 3 ستمبر 2013
بابرغوری کاکنٹینرچوری میں ملوث ہونا ممکن نہیں، علی رضا عابدی کی ’’کل تک‘‘میں گفتگوفوٹو: فائل

بابرغوری کاکنٹینرچوری میں ملوث ہونا ممکن نہیں، علی رضا عابدی کی ’’کل تک‘‘میں گفتگوفوٹو: فائل

لاہور:  تحریک انصاف کی رہنما ڈاکٹرشیریں مزاری نے کہا ہے کہ نوازشریف کو چاہیے کہ وہ کراچی کے بارے میں سپریم کورٹ کے فیصلوں پرعمل کرائیں تبھی کراچی میں امن ہوگا۔

ایکسپریس نیوزکے پروگرام ’’کل تک‘‘ میں میزبان جاوید چوہدری سے گفتگو میں انھوں نے کہا کہ کراچی کا مسئلہ حل کرنے کے لیے سب کو نیت ٹھیک کرنا ہوگی، اگر ہم نے اب بھی کراچی کے امن کے لیے کوئی قدم نہ اٹھایا توکب اٹھائیں گے۔ فوج کے آنے سے مارشل لا کی راہ ہموار ہوجائیگی۔ 19 ہزارکنٹینر اگرچوری ہوئے ہیں تو یہ بہت ہی خطرناک بات ہے۔ اگر کراچی میں آپریشن وزیراعلیٰ سندھ کی نگرانی میں ہی ہونا ہے تو پھر کوئی تبدیلی نہیں آئیگی۔ ڈائریکٹ ٹیکس بڑھتے جا رہے ہیں۔

ن لیگ کے رہنما چوہدری جعفراقبال نے کہا کہ کراچی کا ایشو بہت ہی سیریس ہے ہم کراچی میں جو بھی کریں گے آئین کے مطابق کریںگے۔ اگرسندھ حکومت نے ٹھیک طرح کام نہ کیا توگورنر راج کا آپشن موجود ہے۔

ایم کیو ایم کے رہنما سید علی رضا عابدی نے کہا کہ کنٹینرزکی ڈلیوری میں بہت سے لوگ ملوث ہوتے ہیں یہ ممکن نہیں کہ بابر غوری کنٹینرز کی چوری کے معاملے میں ملوث ہوں اگر19 ہزارکنٹینرز چوری ہوئے تو اسوقت کسی نے آواز کیوں نہیں اٹھائی اگر19 ہزار اسلحے کے کنٹینرز پاکستان میں کھلتے تو پھر پاکستان میں اسلحہ ساز فیکٹریاں بند ہو چکی ہوتیں اور اعداوشمار کے مطابق کراچی کے ہر ایک فرد کے پاس بارہ بارہ گنیں ہوتیں۔ فوج بلانے کا مقصد یہ ہے کہ کراچی کے حالات ٹھیک ہوں مجھے لگتا ہے کہ حکومت کراچی کے حالات بہتر کرنے کے لیے سنجیدہ ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔