ماورا حسین کی رشی کپورکے ساتھ تصویر سوشل میڈیا پر وائرل

ویب ڈیسک  ہفتہ 15 جون 2019
رشی کپور کینسر کے علاج کے سلسلے میں نیویارک میں موجود ہیں، فوٹوٹوئٹر

رشی کپور کینسر کے علاج کے سلسلے میں نیویارک میں موجود ہیں، فوٹوٹوئٹر

نیویارک: نامور پاکستانی اداکارہ ماورا حسین کی بالی ووڈ اداکار رشی کپور کے ساتھ تصویر سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہے۔

بھارتی فلموں کے نامور اداکار رشی کپور گزشتہ 8 ماہ سے کینسر کے علاج کے سلسلے میں نیویارک میں موجود ہیں۔ اس عرصے میں بہت سی بالی ووڈ شخصیات نے ان کے ساتھ ملاقات کی ہے تاہم پاکستان فلم انڈسٹری سے پہلی بار اداکارہ ماورا حسین  نے رشی کپور سے نیویارک میں ملاقات کی ہے۔

رشی کپور نے اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر ماورا کے ساتھ تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھا پاکستان کی مقبول ترین اداکارہ ماورا حسین اپنی دوست کے ساتھ۔۔ ان دونوں سے مل کر اچھا لگا۔

واضح رہے کہ ماورا حسین ماضی میں رشی کپور کے بیٹے رنبیر کپور کے لیے پسندیدگی کا اظہار کرچکی ہیں اور صرف ماورا ہی نہیں بلکہ رنبیر کپور بھی  ماورا پر فدا ہوچکے ہیں جب کہ بھارتی میڈیا میں دونوں کے رشتے پر کافی چرچا بھی ہواتھا۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔