امریکی تیراک نے کیوبا سے فلوریڈا تک آبی میراتھن میں کامیابی حاصل کرلی

اے ایف پی  منگل 3 ستمبر 2013
شارک سے حفاظتی جنگلے کے بغیریہ کارنامہ انجام دینے والی وہ پہلی شخصیت ہیں۔  فوٹو : اے ایف پی

شارک سے حفاظتی جنگلے کے بغیریہ کارنامہ انجام دینے والی وہ پہلی شخصیت ہیں۔ فوٹو : اے ایف پی

میامی:  امریکی تیراک ڈیانانیاڈ نے کیوباسے فلوریڈاتک ہونیوالی آبی میراتھن میں کامیابی حاصل کرلی۔

شارک سے حفاظتی جنگلے کے بغیریہ کارنامہ انجام دینے والی وہ پہلی شخصیت ہیں۔ 64سالہ ڈیانا، ہوانایاٹ کلب سے تعلق رکھتی تھیں۔ ان کی ٹیم نے کامیابی پرایک ٹویٹ میں کہاہے کہ ہماری باحوصلہ ساتھی اپنے دیرینہ خواب کی تعبیرپانے کی پانچویں کوشش میں کی ویسٹ کے ساحل پرپہنچ گئی۔ ٹیم نے ٹویٹ میں اسے تاریخی لمحہ قراردیتے ہوئے کہاکہ خواب بالآخرسچ ہوجاتے ہیں۔

فوٹیج میں ڈیاناکے استقبال کے لیے ساحل پربے پناہ ہجوم دیکھاجا سکتاہے۔ ڈیانایہ اعزازپانے کے لیے سخت آزمائش سے گزری۔ کی ویسٹ پہنچتے ہی اسے ایک بڑی جیلی فش نے ڈنک مارکرخوش آمدید کہا۔ اس کے ہونٹ اورزبان بری طرح سوجے ہوئے ہیں۔ تمام رات وہ شدیدزکام میں مبتلارہی۔ 24گھنٹے کے اس صبر آزماآبی سفرمیں اس کی اوسط رفتار1.76میل فی گھنٹارہی۔ اس سے قبل آسٹریلیاکی سوزن میرونی نے22سال کی عمر میں 1997میں پہلی بارفلوریڈا کے پانیوںکو عبور کیاتھا تاہم اس نے شارک سے حفاظت کے لیے جنگلہ استعمال کیا تھا۔

 

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔