نیب نے نواز شریف کی سزا معطلی کی مخالفت کردی

ویب ڈیسک  ہفتہ 15 جون 2019
میڈیکل رپورٹس کے مطابق نواز شریف کی جان کو کوئی خطرہ نہیں، نیب فوٹو:فائل

میڈیکل رپورٹس کے مطابق نواز شریف کی جان کو کوئی خطرہ نہیں، نیب فوٹو:فائل

 اسلام آباد: قومی احتساب بیورو (نیب) نے سابق وزیراعظم نواز شریف کی سزا معطلی کی مخالفت کردی۔

نواز شریف کی سزا معطلی کی درخواست پر نیب نے اسلام آباد ہائی کورٹ میں جواب جمع کراتے ہوئے نواز شریف کی سزا معطلی کی مخالفت کر دی۔

نیب نے نواز شریف کی درخواست ضمانت پر 13 صفحات پر مشتمل جواب جمع کرایا جس میں کہا گیا کہ نواز شریف کی صحت ایسی تشویشناک نہیں، ان کی درخواست ہارڈ شپ کے اصول پر پورا نہیں اترتی۔

نیب نے موقف اختیار کیا کہ ڈاکٹر نے نواز شریف کی کسی قسم کی سرجری تجویز نہیں کی، ان کی چھ ہفتے کی ضمانت ختم ہونے کے بعد کوئی نیا ٹیسٹ ریکارڈ پر نہیں، میڈیکل رپورٹس کے مطابق ان کی جان کو کوئی خطرہ نہیں۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔