- اسٹاک مارکیٹ میں اتار چڑھاؤ کے بعد مندی، سرمایہ کاروں کے 17ارب ڈوب گئے
- پشاور بی آر ٹی؛ ٹھیکیداروں کے اکاؤنٹس منجمد، پلاٹس سیل کرنے کے احکامات جاری
- انصاف کے شعبے سے منسلک خواتین کے اعداد و شمار جاری
- 2 سر اور ایک دھڑ والی بہنوں کی امریکی فوجی سے شادی
- وزیراعظم نے سرکاری تقریبات میں پروٹوکول کیلیے سرخ قالین پر پابندی لگادی
- معیشت کی بہتری کیلیے سیاسی و انتظامی دباؤبرداشت نہیں کریں گے، وزیراعظم
- تربت حملے پر بھارت کا بے بنیاد پروپیگنڈا بے نقاب
- جنوبی افریقا میں ایسٹر تقریب میں جانے والی بس پل سے الٹ گئی؛ 45 ہلاکتیں
- پاکستانی ٹیم میں 5 کپتان! مگر کیسے؟
- پختونخوا پولیس کیلیے 7.6 ارب سے گاڑیاں و جدید آلات خریدنے کی منظوری
- اسلام آباد ہائیکورٹ نے پی ٹی آئی رہنما کو عمرے پرجانے کی اجازت دے دی
- مشترکہ مفادات کونسل کی تشکیل نو، پہلی بار وزیر خزانہ کی جگہ وزیر خارجہ شامل
- پنجاب گرمی کی لپیٹ میں، آج اور کل گرج چمک کیساتھ بارش کا امکان
- لاہور میں بچے کو زنجیر سے باندھ کر تشدد کرنے کی ویڈیو وائرل، ملزمان گرفتار
- پشاور؛ بس سے 2 ہزار کلو سے زیادہ مضر صحت گوشت و دیگر اشیا برآمد
- وزیراعلیٰ پنجاب نے نوازشریف کسان کارڈ کی منظوری دے دی
- بھارتی فوجی نے کلکتہ ایئرپورٹ پر خود کو گولی مار کر خودکشی کرلی
- چائلڈ میرج اور تعلیم کا حق
- بلوچستان؛ ایف آئی اے کا کریک ڈاؤن، بڑی تعداد میں جعلی ادویات برآمد
- قومی ٹیم کی کپتانی! حتمی فیصلہ آج متوقع
ورلڈکپ میں آسٹریلیا نے سری لنکا کو شکست دیدی
لندن: ورلڈکپ کے بیسویں میچ میں دفاعی چیمپئن آسٹریلیا نے سری لنکا کو 87 رنز سے شکست دے دی۔
لندن کے اوول گراؤنڈ میں کھیلے گئے میچ میں آسٹریلیا کے 335 رنز کے جواب میں سری لنکا کی پوری ٹیم 247 رنز پر ڈھیر ہوگئی، کرونارتنے اور کشال پریرا پر مشتمل جوڑی نے جارحانہ بیٹنگ کرتے ہوئے 115 رنز کا عمدہ آغاز فراہم کیا تاہم ابتدائی نقصان کے بعد بیٹنگ لائن لڑکھڑا گئی اور وقفے وقفے سے وکٹیں گرتی رہیں، کرونارتنے کے سوا کوئی بلے باز ڈٹ کر مقابلہ نہ کرسکا۔
بائیں ہاتھ کے بیٹسمین کرونارتنے 97 رنز کے ساتھ ٹاپ اسکورر رہے، ان کی اننگز میں 9 چوکے شامل تھے جب کہ پریرا 52 ، تھریمانے 16،مینڈس 30،میتھیوز 9،سیری وردنا3،پریرا 7،ادانا 8،ملنگا ایک اور پرادیپ بغیر کھاتہ کھولے پویلین لوٹ گئے۔
آسٹریلیا کی جانب سے فاسٹ بولر مچل اسٹارک نے تباہ کن بولنگ کرتے ہوئے 4 وکٹیں حاصل کیں جب کہ رچرڈسن 3، پیٹ کمنس 2 اور بہرینڈرف نے ایک وکٹ حاصل کی۔
اس سے قبل سری لنکن کپتان دیمتھ کرونارتنے نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کرنے کا فیصلہ کیا، آسٹریلیا کی جانب سے کپتان ایرون فنچ اور ڈیوڈ وارنر نے اننگز کا آغاز کیا، پچھلے میچ کے سنچری میکر وارنر 26 رنز بناکر پویلین واپس لوٹ گئے، عثمان خواجہ بھی 10 رنز کے مہمان ثابت ہوئے۔
کپتان ایرون فنچ نے اسٹیون اسمتھ کے ساتھ ملکر اسکور بورڈ کو آگے بڑھایا اس دوران اسمتھ نے اپنی نصف سنچری اور فنچ نے اپنی سنچری مکمل کی، اسمتھ 73 رنز بناکر آؤٹ ہوئے جب کہ کپتان فنچ نے ذمہ داری کا مظاہرہ کرتے ہوئے 153 رنز کی شاندار اننگز کھیلی جس میں 15 چوکے اور 5 چھکے شامل ہیں۔
شان مارش صرف 3 رنز کے مہمان ثابت ہوئے اور وکٹ کیپر بیٹسمین الیکس کیرے بھی 4 رنز ہی بناسکے تاہم گلین میکس ویل نے 46 رنز کی جارحانہ اننگز کھیلی۔ سری لنکا کی جانب سے اسیرو اڈانا اور ڈی سلوا نے 2،2 وکٹیں حاصل کیں۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔