خواجہ آصف کی مبینہ کرپشن کا کیس وزیراعظم انکوائری کمیشن میں پیش کرنے فیصلہ

ویب ڈیسک  ہفتہ 15 جون 2019
سابق وفاقی وزیر خواجہ آصف نے اپنے منصوبوں میں کرپشن کی ،عثمان ڈار، فوٹو: فائل

سابق وفاقی وزیر خواجہ آصف نے اپنے منصوبوں میں کرپشن کی ،عثمان ڈار، فوٹو: فائل

 اسلام آباد: تحریک انصاف نے سابق وفاقی وزیر اور مسلم لیگ(ن) کے رہنما خواجہ آصف کی مبینہ کرپشن کا کیس وزیراعظم انکوائری کمیشن میں پیش کرنے فیصلہ کیا ہے۔

اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے وزیر اعظم کے مشیر برائے امور نوجوانان عثمان ڈار نے کہا کہ سابق وفاقی وزیر خواجہ آصف نے اپنے منصوبوں میں کرپشن کی، خواجہ آصف اقامہ کے ذریعے منی لانڈرنگ کرتے تھے جب کہ پروجیکٹس کی آڑ میں کک بیکس لیں اور منی لانڈرنگ کی۔

عثمان ڈارنے کہا کہ خواجہ آصف نے فارن اکاونٹس میں پیسے جمع کروائے اور پھر امریکہ بھجوا دئیے گے ان کے تمام فارن اکانٹس میں 20 لاکھ روپے ماہانہ تنخواہ کے طور پر یو اے ای کی کمپنی سےآتے رہے حالانکہ وہ وفاقی وزیر تھے،انہوں نے اٹھارہ سے بیس ارب کے پراجیکٹس کی تفصیلات نہیں بتائیں، یہ  (ن) کا وطیرہ ہے کہ کرپشن کرکے ریکارڈ جلا دیا جاتا ہے۔

مشیرنوجوانان نے بتایا کہ  خواجہ آصف کے کرپشن مقدمات  وزیراعظم  کےانکوائری کمیشن میں بھیجے جائیں گے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔