فلم ”انداز اپنا اپنا“ کے سیکوئل میں رنبیر اور شاہد کپور کو کاسٹ کرنے کا فیصلہ

ویب ڈیسک  منگل 3 ستمبر 2013
راج کمار سنتوشی فلم ’’اندازاپنا اپنا‘‘ کے سیکوئل کے لئے بہت جلد رنبیر کپور اور شاہد کپور سے ملاقات بھی کریں گے۔

راج کمار سنتوشی فلم ’’اندازاپنا اپنا‘‘ کے سیکوئل کے لئے بہت جلد رنبیر کپور اور شاہد کپور سے ملاقات بھی کریں گے۔

ممبئی: ہندی فلموں کے ہدایت کار اور پرڈیوسر راج کمار سنتوشی نے 90 کی دہائی کی سپرہٹ فلم ”انداز اپنا اپنا“ کا سیکوئل بنانے کا فیصلہ کیا ہے جس میں شاہد کپور اور رنبیر کپور کو کاسٹ کیا جائے گا۔

راج کمار سنتوشی کی جانب سے ابھی تک فلم کے سیکوئل بنانے کا باقاعدہ طور پر اعلان نہیں کیا گیا تاہم میڈیا رپورٹس اور راج کمار سنتوشی کے قریبی ذرائع کا کہنا ہے کہ اس پر غور کیا جارہا ہے اور اس سلسلے میں بہت جلد وہ رنبیر کپور اور شاہد کپور کے ساتھ ملاقات بھی کریں گے۔

راج کمار سنتوشی کی ہدایت  میں 1994 میں بننے والی مزاحیہ فلم ”انداز اپنا اپنا“ سلمان خان اور عامر خان کے ساتھ کرشمہ کپور اور روینہ ٹنڈن نے مرکزی کردار ادا کئے تھے جب کہ فلم میں گوندا اور جوہی چاؤلہ بطور مہمان اداکارکے طورپر شریک ہوئے تھے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔