خطرات سے نمٹنے کیلیے کسی اقدام سے نہیں ہچکچائیں گے، سعودی عرب

ویب ڈیسک  اتوار 16 جون 2019
13 جون کو خلیج عمان میں دو ٹینکروں پر حملہ کیا گیا تھا فوٹو: فائل

13 جون کو خلیج عمان میں دو ٹینکروں پر حملہ کیا گیا تھا فوٹو: فائل

ریاض: سعودی عرب کے ولی عہد شہزادہ محمدبن سلمان کا کہنا ہے کہ ہم خطے میں کوئی جنگ نہیں چاہتے لیکن اپنی خومختاری، سالمیت اور مفادات کو لاحق خطرے سے نمٹنے میں کسی قسم کے پس و پیش کا مظاہرہ نہیں کریں گے۔

عرب اخبار ‘الشرق الاوسط’ کو دیئے گئے انٹرویو میں سعودی ولی عہد کا کہنا تھا کہ آئل ٹینکرز پر حملوں میں ایران ملوث ہے، ایران نے یہ اقدام اس وقت اٹھایا جب جاپان کے وزیر اعظم تہران کے دورے پر تھے اور خطے میں کشیدگی کے خاتمے کی کوششیں کررہے تھے لیکن ایران نے اس کا بھی کوئی خیال نہیں کیا، ایران نے جن آئل ٹینکرز پر حملہ کیا ان میں سے ایک جاپان کا تھا۔

شہزادہ محمدبن سلمان نے کہا کہ ہم خطے میں کوئی جنگ نہیں چاہتے لیکن ہم اپنے شہریوں، خومختاری، سالمیت اور مفادات کو لاحق خطرے سے نمٹنے میں کسی قسم کے اقدام سے پیچھے نہیں ہٹیں گے۔

واضح رہے کہ 13 جون کو خلیج عمان میں دو ٹینکروں پر حملہ کیا گیا تھا۔ جس کی ذمہ داری تاحال کسی قبول نہیں کی۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔