پاکستان ایٹمی عدم پھیلاؤ کے اصولوں پر سختی سے عمل پیرا ہے، ترجمان دفتر خارجہ

ویب ڈیسک  منگل 3 ستمبر 2013
پاکستان کے ایٹمی اثاثوں کا مقصد خطے میں استحکام کا قیام ہے، ترجمان دفتر خارجہ۔ فوٹو : فائل

پاکستان کے ایٹمی اثاثوں کا مقصد خطے میں استحکام کا قیام ہے، ترجمان دفتر خارجہ۔ فوٹو : فائل

اسلام آباد: دفتر خارجہ نے امریکی اخبار واشنگٹن پوسٹ میں چھپنے والی رپورٹ کی مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان ایٹمی عدم پھیلاؤ کے اصولوں پر سختی سے عمل پیرا ہے۔

دفتر خارجہ کے ترجمان اعزاز چوہدری کا کہنا ہے کہ پاکستان کے ایٹمی اثاثوں کا مقصد خطے میں استحکام کا قیام ہے، ایک ایٹمی قوت ہونے کے ناطے پاکستان کی پالیسی ذمہ داری اور برداشت پر مبنی ہے، پاکستان نے ایٹمی اثاثوں کے تحفظ کے لئے وزیراعظم کی زیرقیادت کمانڈ اینڈ کنٹرول ادارہ اور ایٹمی مواد کے سلسلےمیں موثر ایکسپورٹ کنٹرولر ریگولیٹری نظام قائم کیا گیا ہے جو عالمی ایٹمی توانائی ایجنسی کے معیار کے مطابق ہے۔

ترجمان دفتر خارجہ نے مزید کہا کہ ایٹمی سیکیورٹی اوراس کے تحفظ کے ایشوز کے حوالے سے پاکستان اقوام عالم کے ساتھ مکمل طور پر رابطےمیں ہے۔ ہمارے کمانڈاینڈ کنٹرول کے نظام کی فعالیت کو عالمی ماہرین نےبھی تسلیم کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کیمیائی اورجراثیمی ہتھیاروں سے متعلق عالمی کنونشنز کا حصہ ہے اور دونوں  کنونشنز کو مکمل طورپرعملی جامہ پہنایا ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔