- اسلام آباد کے تفریحی پارک میں خاتون کے ساتھ اجتماعی زیادتی
- شیخ رشید کی حوالگی کیلیے کراچی کا ایس ایچ او صحافی بن کر اسلام آباد ہائیکورٹ پہنچ گیا
- بھارت کا روسی پیٹرول کی ادائیگیاں ڈالر کے بجائے درہم میں کرنے کا فیصلہ
- کراچی کے طلبہ نے اسٹریٹ کرائمز کا حل پیش کردیا
- شیخ رشید کو سندھ منتقل کرنے کی درخواست مسترد
- آواز دہرے طریقے سے سرطان کا علاج کرسکتی ہے
- 500 لڑکیوں کے درمیان امتحان دینے والا واحد لڑکا پرچہ دیتے ہوئے بے ہوش!
- 133 نوری سال دور ستارے کے گرد رقص کرتے سیاروں کی ویڈیو جاری
- عمران خان جیل بھرو تحریک کے بجائے ڈوب مرو تحریک شروع کریں، مریم اورنگزیب
- ایران؛ حجاب نہ کرنے والی خواتین پر نئی سزاؤں کا اعلان
- حکومت کی آئی ایم ایف کو 300 ارب روپے کے نئے ٹیکسز لگانے کی یقین دہانی
- عمران خان کو جیل جانے کا شوق ہے تو وہ ضمانتیں کیوں کروا رہے ہیں، وزیر مملکت
- اتائی ڈاکٹر کا لوہے کی گرم راڈ سے نمونیہ کا علاج؛ نوزائیدہ بچی ہلاک
- قومی فاسٹ بولر نسیم شاہ ڈی ایس پی بن گئے
- جاسوسی غباروں کی پرواز؛ امریکی وزیر خارجہ نے چین کا دورہ ملتوی کردیا
- عمران خان کا جیل بھرو تحریک شروع کرنے کا اعلان
- امریکی صدر نے مسجد اقصیٰ کے حوالے سے اسرائیلی مؤقف مسترد کردیا
- شیخ رشید کو جوڈیشل ریمانڈ پر اڈیالہ جیل بھیجنے کا حکم
- ڈی ایس پی کو تھپڑ مارنے والی خاتون نے ضمانت قبل از گرفتاری کرالی
- فواد چوہدری گرفتاری کے وقت نشے میں تھے، میڈیکل رپورٹ
شامی مہاجرین کی تعداد 20 لاکھ سے تجاوزکرچکی ہے، اقوام متحدہ
اقوام متحدہ کے ادارے برائے مہاجرین کے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق جنگ زدہ ملک شام سے اب تک 20 لاکھ افراد ہجرت کرکے ہمسایہ ممالک میں پناہ لے چکے ہیں جبکہ 42 لاکھ سے زائد افراد بے گھر ہو چکے ہیں اور ملک کے اندر ہی دوسری جگہوں پر پناہ لینے پر مجبور ہیں۔
اقوام متحدہ کے ادارے برائے مہاجرین (یو این ایچ سی آر) کے سربراہ انتونیو گوتریش نے جینیوا میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے بتایا کہ شام میں بشار الا سد کی حامی افواج اور باغیوں کے درمیا ن ہونے والی لڑائیوں کے نتیجے میں اب تک 20لاکھ افراد ہمسایہ ممالک میں پناہ لے چکے ہیں اور ان میں سے10لاکھ افراد نے گزشتہ 6 ماہ میں ملک چھوڑا ہے، شام سے روزانہ کی بنیاد پر 5000 افراد ہجرت کر کے دوسرے ممالک میں پنا ہ لے رہے ہیں اور اگر یہی صورت حال جاری رہی تو 2013 کے اختتام تک یہ تعداد 30 لاکھ تک پہنچ جا ئے گی۔
یو این ایچ سی آر کے سربراہ کے مطابق شام سےہجرت کر نے والوں میں 7لاکھ افراد نے پڑوسی ملک لبنان میں پناہ لے رکھی ہے ، ہجرت کرنے والے افراد انتہائی بدحالی کی صورت میں دوسرے ممالک میں داخل ہو رہے ہیں اور انہیں چند کپڑوں کے علاوہ کچھ ساتھ لانے کو میسر نہیں، شام سے ہجرت کرنے والوں میں صرف ایک لاکھ 18 ہزار بچے ہیں جنہیں کسی قسم کی تعلیم میسر نہیں ہے ۔ شامی مہاجرین کی تعداد کے لحاظ سے اردن اور ترکی بالترتیب دوسرے اور تیسرے نمبر پر آتے ہیں۔
اقوام متحدہ نے خبراد کیا ہے کہ اگر عالمی برادری نے شام کے صورت حال پر قابو پانے میں تعاون نہ کیا تو شام کی ایک پوری نسل کے تباہ ہونے کا خطرہ ہے، دنیا بھر میں اس وقت تعداد میں سب سے زیادہ شام کے لوگ یا تو دوسرے ملکوں میں پناہ لئے ہوئے ہیں یا پھر اپنے ہی ملک میں در بدر ہو چکے ہیں۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔