خیبرپختونخوا میں سادگی کے دعوے ہوا میں اڑ گئے، 30 پارلیمانی سیکریٹری مقرر

ویب ڈیسک  منگل 3 ستمبر 2013
پارلیمانی سیکریٹریز میں زیادہ تر پارٹی کے وہ اراکین شامل کئے گئے ہیں جو تحریک انصاف کی صوبائی قیادت سے ناراض تھے، فوٹو:فائل

پارلیمانی سیکریٹریز میں زیادہ تر پارٹی کے وہ اراکین شامل کئے گئے ہیں جو تحریک انصاف کی صوبائی قیادت سے ناراض تھے، فوٹو:فائل

پشاور: خیبر پختونخوا میں سادگی کے دعوے ہوا میں اڑ گئے  اور وزیراعلیٰ نے30  پارلیمانی سیکریٹری مقرر کردیئے ہیں جو سب مراعات کے مزے بھی لیں گے۔

ایکسپریس نیوز  کے مطابق  پارلیمانی سیکریٹریز میں زیادہ تر پارٹی کے وہ اراکین شامل کئے گئے ہیں جو تحریک انصاف کی صوبائی قیادت سے ناراض تھے اور گزشتہ کچھ روز سے پارٹی کے اجلاسوں میں بھی شرکت نہیں کررہے تھے، ان ناراض اراکین کو منانے کے لئے وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا نے انہیں پارلیمانی سیکریٹریز مقررکیا جو سب مراعات کے مزے بھی لیں گے۔

صوبائی حکومت کی جانب سے پارلیمانی سیکریٹریز کی تقرری کا نوٹی فکشن جاری کر دیا گیا ہے، نوٹی فکشن جاری ہونے کے بعد پشاور، ہنگو اور دیگر شہروں سے منتخب تحریک انصاف کے اراکین اسمبلیوں کو پارلیمانی سیکریٹریز مقررکیا گیا ہے، نئے پارلیمانی سیکریٹریز کو گاڑیوں کے ساتھ تمام مراعات بھی مہیا کی جائیں گی۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔