‘‘ قومی ٹیم کی کامیابی کیلیے پورا پاکستان دعاگو ہے ‘‘

ویب ڈیسک  اتوار 16 جون 2019
جذبے، پیشہ وارانہ لگن اور ٹیم ورک سے آپ انشاللہ سرخرو ہوں گے، فردوس عاشق اعوان

جذبے، پیشہ وارانہ لگن اور ٹیم ورک سے آپ انشاللہ سرخرو ہوں گے، فردوس عاشق اعوان

فردوس عاشق اعوان کا کہنا ہے کہ قومی ٹیم کی کامیابی کیلیے پورا پاکستان دعاگو ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ٹوئٹ کرتے ہوئے وزیراعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ قومی کرکٹ ٹیم کی کامیابی کیلئے پاکستان دعا گو ہے، جذبے، پیشہ وارانہ لگن اور ٹیم ورک سے آپ انشاللہ سرخرو ہوں گے اور آپ کی محنت قومی پرچم کو سربلند کرے گی۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔