پاکستانی ٹیم کو ہار کا خوف ذہن سے نکال کر میدان میں اترنا چاہیے، انتخاب عالم

ویب ڈیسک  اتوار 16 جون 2019
بھارتی ٹیم کا پلڑا بھاری ضرور رہا ہے لیکن تاریخ رقم کی جاسکتی ہے، عبدالقادر      

بھارتی ٹیم کا پلڑا بھاری ضرور رہا ہے لیکن تاریخ رقم کی جاسکتی ہے، عبدالقادر      

قومی ٹیم کے سابق کوچ انتخاب عالم کا کہنا ہے کہ پاکستانی ٹیم کو ہار کا خوف ذہن سے نکال کر میدان میں اترنا چاہیے۔

پاک بھارت ٹاکرے پر سابق کرکٹرز اور ہاکی اولمپیئن نے بھی قومی ٹیم کو مفید مشورے دیے۔ سابق ٹیسٹ کرکٹر مدثر نذر نے کہا کہ بھارت ٹیم ناقابل شکست نہیں، بہترین حکمت عملی اپنا کر ہرایاجاسکتاہے، پاکستانی اوپنرز کو لمبی پارٹنرشپ بنانا ہوگی اور شاداب کو کھلانا چاہیے۔

سابق کوچ انتخاب عالم کا کہنا تھا کہ پاکستانی ٹیم کو ہار کا خوف ذہن سے نکال کر میدان میں اترنا چاہیے، یہ بھول جائیں کہ ماضی میں کیاہوا، مثبت سوچ کے ساتھ کھَیلنا چاہیے۔  عبدالقادر نے کہا کہ بھارتی ٹیم کا پلڑا بھاری ضرور رہا ہے لیکن تاریخ رقم کی جاسکتی ہے۔

ہاکی اولمپیئن ریحان بٹ نے کہا کہ پاکستان اور بھارت کا میچ کسی بھی کھیل کا ہو، پریشر تو ہوتا ہے، میدان کے اندر دونوں ٹیموں کے کھلاڑی دباو میں ہوتے ہیں، دعا ہے، قومی ٹیم جیتے۔ ریسلر انعام بٹ نے کہا کہ موجودہ سیاسی تناو میں پاکستانی ٹیم کا جیتنا بہت اہم ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔