عراق میں متعدد کاربم دھماکوں اورفائرنگ سے47 افراد ہلاک، درجنوں زخمی

اے ایف پی  بدھ 4 ستمبر 2013
جنوبی بغداد میں مسلح افراد فائرنگ کر کے ایک پولیس ااہلکار، اسکی بیوی اور 3 بچوں کو ہلاک کر دیا۔ فوٹو؛ اے ایف پی

جنوبی بغداد میں مسلح افراد فائرنگ کر کے ایک پولیس ااہلکار، اسکی بیوی اور 3 بچوں کو ہلاک کر دیا۔ فوٹو؛ اے ایف پی

بغداد: عراق کے مختلف شہروں میں متعدد کار بم دھماکوں اور فائرنگ کے واقعات میں 47افراد ہلاک اور 80 سے زائد افراد زخمی ہو گئے۔

غیرملکی خبررساں ایجنسی کے مطابق بغداداور اس کے نواحی علاقوں میں یکے بعد دیگرے 8 کار بم دھماکے ہوئےجن میں 34 افراد ہلاک جبکہ 80 سے زائد زخمی ہو ئے۔ زیادہ تر دھماکے شام کے اوقات میں ہوئے جب شہری تفریحی مقامات اور ہوٹلوں کا رخ کرتے ہیں۔ ریسکیوٹیموں نے زخمیوں کو طبی امداد کے لئے قریبی اسپتالوں میں منتقل کردیا جہاں بیشتر زخمیوں کی حالت نازک بتائی جاتی ہے جس کی وجہ سے ہلاکتوں میں مزید اضافے کا خدشہ ہے۔

جنوبی بغداد میں مسلح افراد نے ایک گھر میں گھس کر اندھا دھند فائرنگ کر دی جس کے نتیجے میں ایک پولیس ااہلکار، اسکی بیوی، 2 بیٹے اور ایک بیٹی ہلاک ہو گئے، جنوبی بغداد میں  ہی 2 افراد کو بھی ان کے گھر کے باہر گولیاں مار کر ہلاک کر دیاگیا جب کہ ایک پولیس اہلکار موصل میں روڈ کے کنارے نصب بم کی زد میں آ کر ہلاک ہوا۔ کسی بھی گروپ نے تاحال ان دھماکوں اور حملوں ذمہ داری قبول نہیں کی ہے۔

واضح رہے کہ عراق میں جاری فرقہ وارانہ فسادات کے نتیجے میں امسال اب تک 3800 سے زائد افراد ہلاک جبکہ ہزاروں زخمی ہو چکے ہیں۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔