- ڈکیتی کے ملزمان سے رشوت لینے کا معاملہ؛ ایس ایچ او، چوکی انچارج گرفتار
- کراچی؛ ڈاکو دکاندار سے ایک کروڑ روپے نقد اور موبائل فونز چھین کر فرار
- پنجاب پولیس کا امریکا میں مقیم شہباز گِل کیخلاف کارروائی کا فیصلہ
- سنہری درانتی سے گندم کی فصل کی کٹائی؛ مریم نواز پر کڑی تنقید
- نیویارک ٹائمز کی اپنے صحافیوں کو الفاظ ’نسل کشی‘،’فلسطین‘ استعمال نہ کرنے کی ہدایت
- پنجاب کے مختلف شہروں میں ضمنی انتخابات؛ دفعہ 144 کا نفاذ
- آرمی چیف سے ترکیہ کے چیف آف جنرل اسٹاف کی ملاقات، دفاعی تعاون پر تبادلہ خیال
- مینڈھے کی ٹکر سے معمر میاں بیوی ہلاک
- جسٹس اشتیاق ابراہیم چیف جسٹس پشاور ہائی کورٹ تعینات
- فلاح جناح کی اسلام آباد سے مسقط کیلئے پرواز کا آغاز 10 مئی کو ہوگا
- برف پگھلنا شروع؛ امریکی وزیر خارجہ 4 روزہ دورے پر چین جائیں گے
- کاہنہ ہسپتال کے باہر نرس پر چھری سے حملہ
- پاکستان اور نیوزی لینڈ کا پہلا ٹی ٹوئنٹی بارش کی نذر ہوگیا
- نو منتخب امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم نے اپنے عہدے کا حلف اٹھا لیا
- تعصبات کے باوجود بالی وڈ میں باصلاحیت فنکار کو کام ملتا ہے، ودیا بالن
- اقوام متحدہ میں فلسطین کی مستقل رکنیت؛ امریکا ووٹنگ رکوانے کیلیے سرگرم
- راولپنڈی میں گردوں کی غیر قانونی پیوندکاری میں ملوث گینگ کا سرغنہ گرفتار
- درخشاں تھانے میں ملزم کی ہلاکت؛ انکوائری رپورٹ میں سابق ایس پی کلفٹن قصور وار قرار
- شبلی فراز سینیٹ میں قائد حزب اختلاف نامزد
- جامعہ کراچی ایرانی صدر کو پی ایچ ڈی کی اعزازی سند دے گی
فادرز ڈے کے موقع پر شوبز فنکاروں کا والد سے اظہار محبت
کراچی: فادرز ڈے کے موقع پر پاکستانی شوبز فنکاروں نے اپنے والد کے نام پیار کا اظہار کیا ہے۔
دنیا بھر میں 16 جون والد سے اظہار محبت کے دن کے طور پر منایا جاتا ہے۔ ویسے تو والد سے محبت کے لیے کوئی دن مخصوص نہیں لیکن اس دن بہت سے لوگ اپنے والد سے نہ صرف اظہار محبت کرتے ہیں بلکہ اس بات کو باور کرتے ہیں کس طرح ایک والد اپنے بچوں کی خواہشات کو پورا کرنے کے لیے اپنی تمام تر زندگی بچوں کے لیے وقف کر دیتا ہے۔
دنیا بھر کی طرح پاکستان میں بھی فادرز ڈے منایا جارہا ہے اور فادرز ڈے کے موقع پر پاکستانی فنکار بھی مصروفیت بھری زندگی میں والد کو یاد کرنا نہیں بھولے۔
ثروت گیلانی
اداکارہ ثروت گیلانی نے انسٹا گرام پر والد کی اور اپنی ایک تصویر پوسٹ کی اور ساتھ ہی انہوں نے لکھا کہ وہ شخص جس نے مجھے زندگی کا سب سے بہترین سبق بڑھایا، آپ میرے ہیرو، میرے استاد اور میری ڈکشنری ہیں، میں آپ کی ہمیشہ مداح رہوں گی، ساتھ ہی انہوں نے والد سے پیار کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ میں آپ کو ہر گزرتے دن کے ساتھ یاد کرتی ہوں۔
سرمد کھوسٹ
اداکار و ہدایت کار سرمد کھوسٹ نے اپنے والد و معروف اداکار عرفان کھوسٹ کو ’کولسٹ‘ والد قرار دیتے ہوئے فادرز ڈے کی مبارکباد دی۔
شہروز سبزواری
اداکار شہروز سبزاری بھی اس دن اپنے والد سے اظہار محبت کرنا نہ بھولے۔ انہوں نے والد بہروز سبزواری کی تصویر پوسٹ کرتے ہوئے کہا کہ میری زندگی کا ہر دن آپ کا ہے۔
حنا الطاف
حنا الطاف نے انسٹا گرام پر ایک سادہ سی تصویر پوسٹ کی جس پر فاڈرز ڈے لکھا ہوا ہے اور ساتھ ہی انہوں نے والد کی تصویر نہ لگانے کی وجہ بتاتے ہوئے کہا کہ میں کبھی بھی اپنی فیملی کی کوئی تصویر شیئر نہیں کرتی نہ ہی میں کروں گی۔
عمران اشرف
ڈرامہ ’ رانجھا رانجھا‘ کی وجہ سے شہرت پانے والے عمران اشرف نے ایک خوبصورت سی تصویر پوسٹ کرتے ہوئے کہا کہ ’سنا تھا باپ اولاد کی انگلی تھام کر اس کی زندگی کو آگے بڑھاتا ہے جب کہ مجھے ایسا لگ رہا ہے کہ یہ میری انگلی تھام کر مجھے جینا سکھا رہا ہے۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔