فادرز ڈے کے موقع پر شوبز فنکاروں کا والد سے اظہار محبت

ویب ڈیسک  اتوار 16 جون 2019
فادرز ڈے کے موقع پر پاکستانی فنکار بھی والد کو یاد رکھنا نہ بھولے (فوٹو: فائل)

فادرز ڈے کے موقع پر پاکستانی فنکار بھی والد کو یاد رکھنا نہ بھولے (فوٹو: فائل)

 کراچی: فادرز ڈے کے موقع پر پاکستانی شوبز فنکاروں نے اپنے والد کے نام پیار کا اظہار کیا ہے۔

دنیا بھر میں 16 جون والد سے اظہار محبت کے دن کے طور پر منایا جاتا ہے۔ ویسے تو والد سے محبت کے لیے کوئی دن مخصوص نہیں لیکن اس دن بہت سے لوگ اپنے والد سے نہ صرف اظہار محبت کرتے ہیں بلکہ اس بات کو باور کرتے ہیں کس طرح  ایک والد اپنے بچوں کی خواہشات کو پورا کرنے کے لیے اپنی تمام تر زندگی بچوں کے لیے وقف کر دیتا ہے۔

دنیا بھر کی طرح پاکستان میں بھی فادرز ڈے منایا جارہا ہے اور فادرز ڈے کے موقع پر پاکستانی فنکار بھی مصروفیت بھری زندگی میں والد کو یاد کرنا نہیں بھولے۔

ثروت گیلانی


اداکارہ ثروت گیلانی نے انسٹا گرام پر والد کی اور اپنی ایک تصویر پوسٹ کی اور ساتھ ہی انہوں نے لکھا کہ وہ شخص جس نے مجھے زندگی کا سب سے بہترین سبق بڑھایا، آپ میرے ہیرو، میرے استاد اور میری ڈکشنری ہیں، میں آپ کی ہمیشہ مداح رہوں گی، ساتھ ہی انہوں نے والد سے پیار کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ میں آپ کو ہر گزرتے دن کے ساتھ یاد کرتی ہوں۔

سرمد کھوسٹ

اداکار و ہدایت کار سرمد کھوسٹ نے اپنے والد و معروف اداکار عرفان کھوسٹ کو ’کولسٹ‘  والد قرار دیتے ہوئے فادرز ڈے کی مبارکباد دی۔

شہروز سبزواری

اداکار شہروز سبزاری بھی اس دن اپنے والد سے اظہار محبت کرنا نہ بھولے۔ انہوں نے والد بہروز سبزواری کی تصویر پوسٹ کرتے ہوئے کہا کہ میری زندگی کا ہر دن آپ کا ہے۔

حنا الطاف

حنا الطاف نے انسٹا گرام پر ایک سادہ سی تصویر پوسٹ کی جس پر فاڈرز ڈے لکھا ہوا ہے اور ساتھ ہی انہوں نے والد کی تصویر نہ لگانے کی وجہ بتاتے ہوئے کہا کہ میں کبھی بھی اپنی فیملی کی کوئی تصویر شیئر نہیں کرتی نہ ہی میں کروں گی۔

عمران اشرف

ڈرامہ ’ رانجھا رانجھا‘ کی وجہ سے شہرت پانے والے عمران اشرف نے ایک خوبصورت سی تصویر پوسٹ کرتے ہوئے کہا کہ ’سنا تھا باپ اولاد کی انگلی تھام کر اس کی زندگی کو آگے بڑھاتا ہے جب کہ مجھے ایسا لگ رہا ہے کہ یہ میری انگلی تھام کر مجھے جینا سکھا رہا ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔