بھارتی بولر بھونیشور کمار پاکستان کے خلاف میچ سے باہر ہوگئے

ویب ڈیسک  اتوار 16 جون 2019
بھونیشورکمار نے 2.4اوورز بولنگ کی تھی کہ انجری کا شکار ہوئے، فوٹو: سوشل میڈیا

بھونیشورکمار نے 2.4اوورز بولنگ کی تھی کہ انجری کا شکار ہوئے، فوٹو: سوشل میڈیا

مانچسٹر: بھارت کے تجربہ کار فاسٹ بولر بھونیشور کمار پاکستان کے خلاف میچ سے آؤٹ ہو گئے۔

اولڈ ٹریفورڈ میں کھیلے جارہے ورلڈکپ کے اہم میچ میں بھارت کے 337 رنز کے جواب میں پاکستان کی بیٹنگ جاری ہے جب کہ بھارتی پیسر بھونیشور کمار انجری کے باعث میچ سے باہر ہوگئے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: پاکستان نے 13 اوورز میں ایک وکٹ پر 51 رنز بنا لیے

اپنے تیسرے اوور میں بولنگ کراتے ہوئے بھونیشورکمار کا پاؤں پھسل گیا جس کی وجہ سے وہ ہمسٹرنگ انجری کا شکار ہوگئے اور انہیں اوور ادھورا چھوڑ کرمیدان سے باہر جانا پڑا، بھونیشورکمار نے 2.4 اوورز کرائے تھے جب کہ ان کا ادھورا اوور وجے شنکر نے مکمل کیا۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔