ایکتاکپورنے فلم ’’ناگن‘‘ کا ریمیک بنانے کی پلاننگ شروع کردی

شوبز ڈیسک  بدھ 4 ستمبر 2013
’’ ناگن‘‘ ایک اچھی فلم ہے مگر میں اس کا ریمیک بنانے میں دلچسپی نہیں رکھتا، پروڈیوسر فلم ناگن  فوٹو: فائل

’’ ناگن‘‘ ایک اچھی فلم ہے مگر میں اس کا ریمیک بنانے میں دلچسپی نہیں رکھتا، پروڈیوسر فلم ناگن فوٹو: فائل

ممبئ:  ایکتاکپورنے فلم ناگن کا ریمیک بنانے کی پلاننگ شروع کردی ہے اوراس سلسلہ میں انھوں فلم کے پروڈیوسر راج کمار کوہلی سے رائٹس خریدنے کی بات فائنل کرلی ہے ۔

فلم ناگن میں جتیندر اور رینارائے نے لیڈنگ رول کیاتھا۔اس سلسلہ میں فلم ناگن کے پروڈیوسر نے ایکتاکپور کو فلم کے رائٹس بیچنے کی تصدیق کرتے ہوئے بتایاکہ ’’ ناگن‘‘ ایک اچھی فلم ہے مگر میں اس کا ریمیک بنانے میں دلچسپی نہیں رکھتا۔بہتر ہے کہ میں اس کے رائٹس بیچ کر کچھ پیسے کما لوں۔ذرائع کے مطابق راج کمار کوہلی نے ایکتا کو فلم کے رائٹس 1کروڑ 25لاکھ روپے میں فروخت کیے ہیں۔ذرائع کے مطابق فلم کی شوٹنگ آئندہ سال سے شروع ہو جائے گی۔ ایکتا کا پروڈیوسر بننا اچھا ہے یا فلموں میں کام کرنا۔یہ تو فلم کے دیکھنے کے بعد ہی پتہ چلے گا کہ ایکتا کی ناگن کیا کمال کرتی ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔