انٹربینک میں امریکی ڈالرپہلی بار105روپے کاہوگیا

بزنس رپورٹر  بدھ 4 ستمبر 2013
 انٹربینک مارکیٹ میں روپے کی نسبت ڈالر کی قدر میں10 پیسے کا اضافہ ہوا۔ فوٹو : محمد عظیم / ایکسپریس

انٹربینک مارکیٹ میں روپے کی نسبت ڈالر کی قدر میں10 پیسے کا اضافہ ہوا۔ فوٹو : محمد عظیم / ایکسپریس

کراچی:  زرمبادلہ کی مطلوبہ مقدار میں دستیابی کے باوجود امریکی ڈالر بے لگام رہا ۔

جس کے نتیجے میں منگل کوانٹربینک مارکیٹ میں ڈالر کی قدرملکی تاریخ میں پہلی بار بڑھ کر105 روپے کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا، اس طرح سے انٹربینک مارکیٹ میں روپے کی نسبت ڈالر کی قدر میں10 پیسے کا اضافہ ہوا جبکہ اوپن کرنسی مارکیٹ میں بھی ڈالر کی قدر15 پیسے بڑھ کر 105.20 روپے کی سطح تک پہنچ گئی۔

ایکس چینج کمپنیوں کے نمائندوں کا کہنا ہے کہ انٹربینک کی سطح پر ڈالر کی قدر میں مسلسل اضافے سے مشکلات کا سامنا ہے، ایکس چینج کمپنیاں ڈالر کی قدر کو مستحکم رکھنے کی کوششیں کررہی ہیں ورنہ آج اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قدر108 روپے سے تجاوز کر جاتی۔ دوسری جانب اسٹیٹ بینک کے مطابق انٹربینک مارکیٹ میں امریکی ڈالر کی قدر 104.92 روپے رہی۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔