ٹاس جیت کر بولنگ کا فیصلہ ٹھیک تھا لیکن اس کا فائدہ نہیں اٹھا سکے، سرفراز احمد 

ویب ڈیسک  پير 17 جون 2019
شکست کے بعد پاکستان کے لیے ٹورنامنٹ اب مشکل ہوگیا ہے، کپتان قومی کرکٹ ٹیم . فوٹو : فائل

شکست کے بعد پاکستان کے لیے ٹورنامنٹ اب مشکل ہوگیا ہے، کپتان قومی کرکٹ ٹیم . فوٹو : فائل

مانچسٹر: قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان سرفراز احمد کا کہنا ہے کہ ٹاس جیت کر بولنگ کا فیصلہ ٹھیک تھا لیکن اس کا فائدہ نہیں اٹھا سکے۔

بھارت سے شکست کے بعد قومی ٹیم کے کپتان سرفرازاحمد نے کہا کہ ٹاس جیت کر بولنگ کا فیصلہ ٹھیک تھا لیکن اس کا فائدہ نہیں اٹھا سکے، بولرز نے رائٹ ایریا میں بولنگ نہیں کی جب کہ فخر اور بابر کی اچھی پارٹنر شپ تھی۔

یہ بھی پڑھیں :ورلڈکپ میں بھارت نے پاکستان کو شکست دیدی

سرفرازا حمد کا کہنا ہے کہ شکست کے بعد پاکستان کے لیے ٹورنامنٹ اب مشکل ہوگیا ہے، لیکن ابھی چار میچز باقی ہیں اچھا سے اچھا کرنے کی کوشش کریں گے۔

واضح رہے بارش سے متاثرہ میچ میں ڈک ورتھ لوئس میتھڈ کے تحت بھارت کے 302 رنز کے جواب میں پاکستانی ٹیم  مقررہ 40 اوورز میں 6 وکٹوں پر 212 رنز ہی بنا سکی اور بھارت نے ورلڈکپ میں پاکستان کے خلاف جیت کی روایت کو برقرار رکھتے ہوئے گرین شرٹس کو 89 سے شکست دے دی۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔