- موٹر وے پولیس اہل کار کو کچلنے والی خاتون جوڈیشل ریمانڈ پر جیل روانہ
- کراچی میں رینجرز ہیڈ کوارٹرز سمیت تمام عمارتوں کے باہر سے رکاوٹیں ہٹانے کا حکم
- اوگرا کی تیل کی قیمتیں ڈی ریگولیٹ کرنے کی تردید
- منہدم نسلہ ٹاور کے پلاٹ کو نیلام کر کے متاثرہ رہائشیوں کو پیسے دینے کا حکم
- مہنگائی کے باعث لوگ اپنے بچوں کو فروخت کرنے پر مجبور ہیں، پشاور ہائیکورٹ
- کیا عماد، عامر اور فخر کو آج موقع ملے گا؟
- سونے کی قیمتوں میں معمولی اضافہ
- عمران خان، بشریٰ بی بی کو ریاستی اداروں کیخلاف بیان بازی سے روک دیا گیا
- ویمنز ٹیم کی سابق کپتان بسمہ معروف نے ریٹائرمنٹ کا اعلان کردیا
- امریکی یونیورسٹیز میں ہونے والے مظاہروں پر اسرائیلی وزیراعظم کی چیخیں نکل گئیں
- پولیس یونیفارم پہننے پر مریم نواز کیخلاف کارروائی ہونی چاہیے، یاسمین راشد
- قصور ویڈیو اسکینڈل میں سزا پانے والے 2 ملزمان بری کردیے گئے
- سپریم کورٹ نے اسپیکر بلوچستان اسمبلی عبدالخالق اچکزئی کو بحال کر دیا
- مرغی کی قیمت میں کمی کیلیے اقدامات کر رہے ہیں، وزیر خوراک پنجاب
- عوام کو کچھ نہیں مل رہا، سارا پیسہ سرکاری تنخواہوں میں دیتے رہیں گے؟ چیف جسٹس
- وزیراعلیٰ بننے کیلئے خود کو ثابت کرنا پڑا، آگ کے دریا سے گزر کر پہنچی ہوں، مریم نواز
- کلین سوئپ شکست؛ ویمنز ٹیم کی سلیکشن کمیٹی میں بڑی تبدیلیاں
- قومی اسمبلی کمیٹیاں؛ حکومت اور اپوزیشن میں پاور شیئرنگ کا فریم ورک تیار
- ٹرین میں تاریں کاٹ کر تانبہ چوری کرنے والا شخص پکڑا گیا
- غزہ کے اسپتالوں میں اجتماعی قبریں، امریکا نے اسرائیل سے جواب طلب کرلیا
بورڈ آفیشلز نے ورلڈ کپ کو تفریح کا ذریعہ بنالیا
مانچسٹر: پی سی بی آفیشلز نے انگلینڈ میں ورلڈکپ کو تفریح کا ذریعہ بنالیا، بیشتر آفیشلز نے ادارے کے لاکھوں روپے پھونک کردورہ کیا، بعض ’’چھٹیاں‘‘ لے کر آئے مگر اپنی پوزیشن سے فائدہ بھی اٹھایا، کئی کی توجہ اپنے رشتہ داروں اوردوستوں کو ٹکٹ بانٹنے پر مرکوز رہی۔
تفصیلات کے مطابق ورلڈکپ میں پاکستانی ٹیم کی کارکردگی انتہائی غیرمعیاری ہے، سیمی فائنل میں رسائی کا امکان بھی معدوم ہو چکا، دنیا بھر کے بورڈز کی کوشش ہوتی ہے کہ ایسے اہم ایونٹس میں ٹیم کی اچھی کارکردگی سامنے لانے کیلیے اقدامات کیے جائیں مگر پاکستان میں اس کے بالکل برخلاف ہوا اور پی سی بی آفیشلز نے اسے تفریح کا ذریعہ بنا لیا، 20 لاکھ روپے ماہانہ تنخواہ لینے والے’’برطانوی‘‘ ایم ڈی وسیم خان بھی بہت جلد پاکستانی رنگ میں رنگ گئے، وہ گذشتہ کئی روز سے انگلینڈ میں ڈیرے ڈالے ہوئے اوراکثر میدان میں بھی نظر آتے ہیں، جب سے انھوں نے عہدہ سنبھالا اپنے ملک کے ایک سے زائد ’’آفیشل ٹورز‘‘ کر چکے ہیں۔
گوکہ بورڈ نے دعویٰ کیا کہ انھوں نے مکمل ڈیلی الاؤنس نہیں لیا مگرپھر بھی رقم لاکھوں میں بنتی ہے، بغیر کسی کام کے کئی روز قبل انگلینڈ آنے پر بھی انگلیاں اٹھائی جا رہی ہیں،اسی طرح ڈائریکٹر انٹرنیشنل کرکٹ ذاکر خان کو بھی جب سے دوبارہ پاور ملی ہر غیرملکی دورے پر پہنچ جاتے ہیں، انھیں 500 ڈالر یومیہ الاؤنس دیا جارہا ہے، پی سی بی کے بعض دیگر آفیشلز گوکہ ’’چھٹیاں‘‘ لے کر انگلینڈ آئے مگر بعض معاملات میں اپنی پوزیشن سے فائدہ بھی اٹھایا، ذرائع نے مزید بتایا کہ کئی بورڈ ملازمین کی توجہ اپنے دوستوں رشتہ داروں کومفت ٹکٹ بانٹنے پرمرکوز رہی، ناقدین کا کہنا ہے کہ وزیراعظم عمران خان کفایت شعاری کی ہدایت کرتے رہتے ہیں مگر پی سی بی کے معاملات سے انھوں نے نگاہیں پھیری ہوئی ہیں۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔