راولپنڈی میں 5 ماہ کے دوران 1794 خواتین کے حق میں طلاق کی ڈگریاں

قیصر شیرازی  پير 17 جون 2019
2693 خواتین نے حق مہر، خرچہ ،جہیز کی واپسی، بچوں کی حوالگی کے مقدمات کرائے
فوٹوفائل

2693 خواتین نے حق مہر، خرچہ ،جہیز کی واپسی، بچوں کی حوالگی کے مقدمات کرائے فوٹوفائل

 راولپنڈی: ضلع راولپنڈی کی 31 فیملی اور سول عدالتوں نے رواں سال کے پہلے 5 ماہ یکم جنوری سے 31 مئی تک مجموعی طور پر 1794 خواتین کے حق میں طلاق کی ڈگریاں جاری کیں۔ طلاق حاصل کرنے والی خواتین میں پسند کی شادیاں کرنے والی خواتین کی اکثریت ہے۔

ان کی یہ شادیاں 4 ماہ سے ایک سال میں ہی ناکام ہوگئیں جبکہ اس عرصے میں مجموعی طور پر 2693 خواتین نے طلاق، حق مہر، خرچہ ،سامان جہیز کی واپسی، بچوں کی حوالگی کے مقدمات درج کرائے۔ پہلے 5 ماہ میں مجموعی طور پر 118 خواتین گھروں سے بھاگ کر دارالامان، دارالفلاح پناہ کے لئے گئیں، اس سال ضلع بھر میں طلاق کی شرح میں اب تک اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔ اس سال ضلع میں گزشتہ سال کی نسبت خواتین کے اغواء اور جبری بد اخلاقی کے واقعات میں بھی اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔