بھارت میں ہیٹ ویو سے 143 افراد ہلاک

ویب ڈیسک  پير 17 جون 2019
اورنگ آباد میں ہیٹ ویو سے ہر آدھا گھنٹہ بعد ایک موت واقع ہورہی ہے۔(فوٹو: انٹرنیٹ)

اورنگ آباد میں ہیٹ ویو سے ہر آدھا گھنٹہ بعد ایک موت واقع ہورہی ہے۔(فوٹو: انٹرنیٹ)

پٹنہ: بھارتی ریاست بہار میں گرمی کی شدید لہر کے باعث 2 دن میں 143 افراد ہلاک ہوگئے۔

بھارت کی کئی ریاستیں ان دنوں شدید ترین گرمی کی لپیٹ میں ہیں جن میں ریاست بہار سب سے زیادہ متاثر ہے، بیشتر علاقوں میں دن کے اوقات میں درجہ حرارت 41 سے 45 ڈگری سینٹی گریڈ تک پہنچ جاتا ہے۔ ریاست میں گزشتہ 2 روز کے دوران اب تک 143 افراد کے ہلاک ہونے کی تصدیق کی گئی ہے، سب سے زیادہ ہلاکتیں اورنگ آباد میں ہوئی ہیں جہاں 2 روز میں 63 افراد کی ہلاکت کی تصدیق کی گئی ہے۔ اورنگ آباد میں ہر آدھے گھنٹہ بعد ایک موت واقع ہورہی ہے۔ اسپتالوں میں گرمی سے متاثرہ مریضوں کی بڑھتی تعداد کے سامنے ڈاکٹرز بھی بے بس ہوگئے۔

میٹرولوجیکل ڈپارٹمنٹ کے مطابق اگلے دو سے تین روز تک گرمی کی شدت میں کمی آنے کا امکان نہیں۔ خدشہ ظاہر کیا جارہا ہے کہ ہیٹ ویو سے مزید ہلاکتیں ہوسکتی ہیں۔

واضح رہے 2015 میں بھی ہیٹ ویو کے باعث بھارت اور پاکستان میں سیکڑوں ہلاکتیں ہوئی تھیں۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔