روپے کی بے قدری جاری؛ انٹر بینک میں ڈالر مزید مہنگا

ویب ڈیسک  پير 17 جون 2019
چند ماہ کے دوران اب تک ڈالر کی قدر میں 20 روہے تک کا اضافہ ہوچکا ہے فوٹو: فائل 

چند ماہ کے دوران اب تک ڈالر کی قدر میں 20 روہے تک کا اضافہ ہوچکا ہے فوٹو: فائل 

 کراچی: ملک میں جاری معاشی بحران کے باعث روپے کی بے قدری کا سلسلہ جاری ہے اور انٹر بینک میں ڈالر 157 روپے کے قریب پہنچ گیا ہے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق ڈالر کے مقابلے میں روپے کی قدر میں مسلسل کمی کا سلسلہ جاری ہے اور ہر روز ڈالر ملکی تاریخ کی نئی سطح پر پہنچ رہا ہے۔

پیر کے روز بھی ڈالر کی اونچی اڑان کا سلسلہ جاری رہا اور انٹر بینک میں ڈالر کی قدر میں ایک روپے 12 پیسے کا اضافہ دیکھا گیا ہے، جس کے بعد ڈالر ملکی تاریخ کی نئی بلند ترین سطح 156 روپے 96 پیسے کی سطح پر ٹریڈ کررہا ہے۔

دوسری جانب اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قدر میں 79 پیسے کی کمی کے بعد ڈالر156 روپے 80 پیسے کی سطح پر آگیا ۔

واضح رہے کہ گزشتہ چند ماہ کے دوران ڈالر کی قدر میں 20 روپے تک کا اضافہ ہوچکا ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔