- پاکستان ویسٹ انڈیز ویمن ٹی ٹوئنٹی سیریز کا پہلا میچ آج کھیلا جائے گا
- اسحاق ڈار کی پی ٹی آئی کو ساتھ کام کرنے کی پیش کش
- ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2024 کی ٹرافی پاکستان پہنچ گئی، اسلام آباد میں رونمائی
- وزیر مملکت برائے آئی ٹی شزہ فاطمہ سے میٹا کے وفد کی ملاقات
- برطانیہ کا ایرانی ڈرون انڈسٹری پر نئی پابندیوں کا اعلان
- سزا اور جزا کے بغیر سرکاری محکموں میں اصلاحات ممکن نہیں، وزیر اعظم
- چوتھا ٹی ٹوئنٹی: نیوزی لینڈ کے ہاتھوں پاکستان کو مسلسل دوسری شکست
- حماس کی قید میں موجود اسرائیلی یرغمالی کی نئی ویڈیو جاری
- جامعہ کراچی میں قائم یونیسکو چیئرکے ڈائریکٹر ڈاکٹراقبال چوہدری سبکدوش
- تنزانیہ میں طوفانی بارشیں؛ سیلاب اور لینڈ سلائیڈنگ سے 155 افراد ہلاک
- ججز کو دھمکی آمیز خطوط؛ سپریم کورٹ کا لارجر بینچ 30 اپریل کو سماعت کریگا
- متحدہ عرب امارات کی مارکیٹ میں پاکستانی گوشت کی طلب بڑھ گئی
- زرمبادلہ کے ذخائر میں گزشتہ ہفتے 9 کروڑ 30 لاکھ ڈالر کی کمی
- فوج سے کوئی اختلاف نہیں، ملک ایجنسیز کے بغیر نہیں چلتے، سربراہ اپوزیشن گرینڈ الائنس
- ملک کے ساتھ بہت تماشا ہوگیا، اب نہیں ہونے دیں گے، فیصل واوڈا
- اگر حق نہ دیا تو حکومت گرا کر اسلام آباد پر قبضہ کرلیں گے، علی امین گنڈاپور
- ڈالر کی انٹر بینک قیمت میں اضافہ، اوپن مارکیٹ میں قدر گھٹ گئی
- قومی اسمبلی: خواتین ارکان پر نازیبا جملے کسنے کیخلاف مذمتی قرارداد منظور
- پاکستان نے انسانی حقوق سے متعلق امریکی ’متعصبانہ‘ رپورٹ مسترد کردی
- جب سے چیف جسٹس بنا کسی جج نے مداخلت کی شکایت نہیں کی، چیف جسٹس فائز عیسیٰ
یو ایس اوپن: اعصام نے ڈبلز کوارٹر فائنل میں قدم رکھ دیا
نیویارک: پاکستانی اسٹار اعصام الحق اور ڈچ پارٹنر جین جولین روزے نے یوایس اوپن کے مینز ڈبلز کوارٹر فائنل میں قدم رکھ دیے۔
سیمی فائنل میں رسائی کیلیے ان کا مقابلہ بھارتی پلیئر لینڈر پیس اور جمہوریہ چیک کے راڈک اسٹیپنک سے ہوگا۔ پاک ، ڈچ جوڑی نے تیسرے راؤنڈ میں چائنیز تائپے کے لوین ہوشن اور بھارتی پلیئر دیویج شاران کو7-6(8/6)، 3-6 اور 6-3 سے ہرایا، یاد رہے مکسڈ ڈبلز میں اعصام اور زمبابوین خاتون ساتھی پلیئر کارا بلیک کو پہلے راؤنڈ میں سربیا کے نیناڈ زیمونچ اور سلواکین پلیئر کیٹرینا سربوٹنک کے ہاتھوں6-3،6-1 سے مات ہوگئی تھی،مینز سنگلز میں بڑا اپ سیٹ 16 مرتبہ کے گرینڈ سلم چیمپئن راجرفیڈررکی چوتھے راؤنڈ میں شکست ثابت ہوئی۔
انھیں اسپین کے ٹومی روبریڈو نے حیران کن طور پر 7-6(7/3)، 6-3 اور6-4 سے ہرایا، وہ 2002 کے بعد پہلی مرتبہ سیزن کے کسی بھی گرینڈ سلم فائنل تک پہنچنے میں ناکام رہے، آسٹریلین اوپن کے سیمی فائنل اور فرنچ ایونٹ کے کوارٹر فائنل کے بعد وہ ومبلڈن کے دوسرے راؤنڈ میں ہمت ہارگئے تھے، دیگر میچزمیں سیکنڈ سیڈ رافیل نڈال نے جرمن حریف فلپ کوہل شریبر کو سخت مقابلے میں 6-7(4/7)، 6-4، 6-3 اور6-1 سے ٹھکانے لگایا۔
اسپین کے تیسرے پلیئرفورتھ سیڈ ڈیوڈ فیرر نے سربیا کے جانکو تیپسرووچ کو 7-6(7/2)، 3-6، 7-5، 7-6(7/3) سے ہرایا،فرانس کے رچرڈ گیسکوئٹ نے کینیڈا کے 10 سیڈ میلوس راؤنک کو6-7( 4/7)، 7-6(7/4)، 2-6، 7-6(11/9) اور 7-5 سے چارگھنٹے40 منٹ تک مقابلے کے بعد زیر کیا، کوارٹر فائنل میں ان کا سامنا اسپین کے 4 سیڈ ڈیوڈ فیرر سے ہوگا ، باہمی مقابلوں میں گیسکوئٹ کیخلاف فیرر کو 8-1 کی واضح سبقت حاصل ہے۔ویمنز سنگلز میں فلاویا پنیٹا نے رومانیہ کی سیمونا ہالیپ کو 6-2، 7-6(7/3) سے زیر کیا جبکہ بیلاروسی سیکنڈ سیڈ اسٹار وکٹوریا آذرنیکا نے سربین حریف اینا ایوانووک کو6-4،3-6 اور 6-4 سے پچھاڑ کر راؤنڈ 8 میں جگہ بنالی۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔