جعلی اکاؤنٹس کیس میں انور مجید کی بہو کے وارنٹ گرفتاری جاری

ویب ڈیسک  پير 17 جون 2019
انور مجید کے بیٹے عبدالغنی مجید کو بھی کراچی سے احتساب عدالت اسلام آباد میں پیش نہیں کیا گیا فوٹو:فائل

انور مجید کے بیٹے عبدالغنی مجید کو بھی کراچی سے احتساب عدالت اسلام آباد میں پیش نہیں کیا گیا فوٹو:فائل

 اسلام آباد: احتساب عدالت نے جعلی اکاؤنٹس کیس میں انور مجید کی بہو کے وارنٹ گرفتاری جاری کردیے۔

احتساب عدالت اسلام آباد میں جعلی اکاؤنٹس کیس اور ٹھٹھہ واٹر سپلائی سے متعلق نیب ریفرنس کی سماعت ہوئی تو انور مجید کے بیٹے عبدالغنی مجید کو کراچی سے پیش نہیں کیا جاسکا جبکہ بہو مناہل مجید بھی پیش نہیں ہوئیں۔

یہ بھی پڑھیں: سربراہ اومنی گروپ انور مجید کے ایک اور بیٹے سمیت مزید تین ملزم گرفتار

عدالت نے اومنی گروپ کے سی ای او عبدالغنی مجید کی اہلیہ مناہل مجید کی مسلسل عدم حاضری پر ان کے قابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کردیے۔ نیب پراسیکیوٹر نے بتایا کہ عبدالغنی مجید کے حوالے سے کراچی ملیر جیل سے رجوع کیا ہے، جیل حکام نے بتایا عبدالغنی مجید بیمار اور اسپتال میں زیر علاج ہیں۔

باقی تمام ملزمان احتساب عدالت میں پیش ہوئے جن میں سابق سیکرٹری اعجاز احمد ، حسن علی میمن، علی اکبر ابڑو، اطہر نواز درانی، عبدالحلیم، محمد رمضان، ذیشان حسن، صدیق سلیمانی اور ہریش شامل ہیں۔ عدالت نے ریفرنس کی سماعت 4 جولائی تک ملتوی کردی۔

یہ بھی پڑھیں: جعلی اکاؤنٹس کیس میں نیب نے چوتھا ریفرنس بھی دائرکردیا

واضح رہے کہ اس ریفرنس میں خواجہ عبدالغی مجید ، مناہل مجید،اعجاز احمد میمن سمیت 13 ملزمان نامزد ہیں۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔