- لکی مروت؛ مشترکہ آپریشن میں 12 دہشت گرد ہلاک، پولیس
- ترکیہ اور شام میں تباہ کن زلزلہ، اموات 7 ہزار 700 سے تجاوز کرگئیں
- وزیراعظم کا دورۂ ترکیہ ترک قیادت کی مصروفیت کے باعث ملتوی
- امریکا میں تعلیم کے خواہشمند طالبعلموں کیلئے کراچی میں یونیورسٹی فیئر
- ریڈ لائن بس میں مسافر ڈاکٹر پر تشدد کا مقدمہ درج، ڈرائیور اور کنڈیکٹر معطل
- عالمی بینک کی ترقیاتی منصوبوں کیلئے پاکستان کو مکمل تعاون کی یقین دہانی
- ملتان سے کالعدم تنظیم کا دہشت گرد گرفتار، خود کش جیکٹ برآمد
- سرفراز احمد پی ایس ایل 8 کی تیاری کے لیے نیشنل اسٹیڈیم پہنچ گئے
- پاکستان سے یومیہ پچاس لاکھ ڈالر افغانستان اسمگل ہورہے ہیں، بلوم برگ
- پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 15 فروری سے پہلے اضافہ نہیں ہوگا، وزیر مملکت
- پشاور پولیس لائنز دھماکا، حملہ آور کی نقل و حرکت کی ایک اور سی سی ٹی وی فوٹیج سامنے آگئی
- چیف ایگزیکٹیو کو توشہ خانہ کا ریکارڈ بیان حلفی کے ساتھ پیش کرنے کیلیے آخری مہلت
- کوئٹہ میں عمارت منہدم، ایک جاں بحق اور پانچ زخمی
- پاک فضائیہ کا سی 130 طیارہ امدادی سامان لے کر ترکیہ پہنچ گیا
- شہری اور پولیس اہلکار کے قتل میں ملوث تین ملزمان گرفتار، پولیس اہلکار بھی شامل
- گریس کے ڈرموں میں چھپائی گئی 254 کلوگرام منشیات پکڑی گئی
- پرویز الہٰی کے پرنسپل سیکرٹری کی بازیابی کیلئے لاہور ہائیکورٹ میں درخواست دائر
- دیامر میں مسافر بس کھائی میں گرنے سے 25 افراد جاں بحق
- پی ایس ایل 8 کیلیے نئی ٹرافی متعارف کرانے کا فیصلہ
- ایف آئی اے کا حوالہ ہنڈی کا کام کرنے والوں کیخلاف کریک ڈاؤن، 5 کروڑ سے زائد کی کرنسی برآمد
سپریم کورٹ نے صدر کے بیرون ملک جانے پر پابندی کی پٹیشن پر وفاق کا جواب طلب کرلیا
5سال سے کم جج رہنے والوں کے پنشن کیس کی ازسرنوسماعت کافیصلہ،نظرثانی درخواستیں واپس لینے کی استدعامسترد ۔۔فوٹو: فائل
اسلام آ باد: سپریم کورٹ نے صدرزرداری کے بیرون ملک جانے پرپابندی لگانے کی درخواست پر ڈپٹی اٹارنی جنرل کوجواب کیلیے ایک ہفتے کی مہلت دیدی۔عدالت نے انھیں مکمل تیاری کے ساتھ پیش ہونے اوردرخواست پر جامع جواب جمع کرانے کاحکم دیا ہے۔
صدر زرداری کو ملک چھوڑنے سے روکنے کیلیے دائر درخواست پر جسٹس خلجی عارف حسین اور جسٹس اعجاز احمد چوہدری پر مشتمل ڈویژن بینچ نے سماعت کی۔ڈپٹی اٹارنی جنرل عمران الحق پیش ہوئے اور بتایاکہ عدالت کانوٹس ایک دن قبل ملا،اس لیے جواب تیار نہیں کیاجا سکا۔درخواست گزارشاہد اورکزئی نے صدرزرداری کے بیرون ملک جانے پر پابندی کی درخواست میموکیس سے الگ کرنے کی استدعاکی اورکہاکہ صدر مملکت کی مدت 8ستمبرکوختم ہورہی ہے اس لیے درخواست پر جلد فیصلہ کرناچاہیے۔
جسٹس خلجی عارف حسین نے کہاکہ عدالت کوکوئی جلدی نہیں،وفاق کا جواب سامنے آنے کے بعد اس پر مناسب آرڈر جاری کیاجاسکے گا،مزید سماعت10ستمبر تک ملتوی کر دی گئی۔واضح رہے شاہداورکزئی نے درخواست میں موقف اپنایاکہ صدرایبٹ آبادآپریشن سے باخبرتھے لیکن انھوں نے اس بارے مسلح افوج کوخبردار نہیں کیا،عدالت سے میموکمیشن کیس کومنطقی انجام تک پہنچانے کیلیے آصف زرداری کی ملک میں موجودگی کویقینی بنانے کی استدعا کی گئی ہے۔بی بی سی کے مطابق بینچ کے سربراہ کا کہنا تھا کہ جب تک فیڈریشن کا جواب نہیں آ جاتااْس وقت تک عدالت اپنی رائے قائم نہیں کر سکتی۔
صدر زرداری کانام ایگزٹ کنٹرول لسٹ میں ڈالنے کیلیے درخواست دائرکرنے والے پٹیشنرکے مطابق صدرکے عہدے کی معیاد8ستمبرکو ختم ہو رہی ہے اور اگراس دوران وہ ملک سے فرارہوگئے توعدالت اس کاتعین کرے کہ اس کی ذمے داری کس پر عائد ہوگی۔ نمائندہ ایکسپریس کے مطابق عدالت عظمیٰ نے5سال سے کم عرصے تک اعلیٰ عدلیہ کے جج رہنے والے افرادکی پنشن سے متعلق فیصلے کیخلاف نظر ثانی درخواستوں پرباقاعدہ سماعت کا فیصلہ کیاہے اور پٹیشنرزکی نظرثانی درخواستیں واپس لینے کی استدعا مستردکر دی۔5رکنی بینچ نے مختصرحکم کے ذریعے ایسے ججوںکی پنشن کوغیر قانونی قراردیا تھا۔ آن لائن کے مطابق سپریم کورٹ نے عدالت عظمیٰ کے وکلاکیلیے ہاسٹل کی تعمیر بارے فنڈزکے عدم اجراپر وفاقی حکومت سے6 ستمبر تک جواب طلب کرلیاہے۔ چیف جسٹس کی سربراہی میں3رکنی بینچ نے سماعت کی۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔