برما کی فوج بھی بھارتی حدودمیں داخل، سیکیورٹی اداروں میں ہلچل

اے ایف پی / خبر ایجنسیاں  بدھ 4 ستمبر 2013
برما کی فوج نے بھارت کے اندر گھس کر اس کے ایک سرحدی گاؤں میں کیمپ بھی لگا دیا، فوٹو؛ فائل

برما کی فوج نے بھارت کے اندر گھس کر اس کے ایک سرحدی گاؤں میں کیمپ بھی لگا دیا، فوٹو؛ فائل

سرینگر / تھمپو:  جنگی جنون میں مبتلا بھارت کو ان دنوں سرحدی تنازعات کے باعث شدید چیلنجز کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔

لداخ میں چینی فوج کی مداخلت کے بعد اب برما کی فوج بھی بھارتی حدود میں داخل ہوگئی، برما کی فوج نے بھارت کے اندر گھس کر اس کے ایک سرحدی گاؤں میں کیمپ بھی لگا دیا جس سے سیکیورٹی اداروں میں ہلچل پائی جاتی ہے اور مقامی لوگوں نے نقل مکانی شروع کردی ہے۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق برما کی فوج کے درجنوں اہلکار منی پور کے چنڈل علاقے میں داخل ہوئے اورایک کیمپ لگا دیا۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔