چین،5سالہ بچہ اکیلے جہاز اڑا کر دنیا کا کم عمر ترین پائلٹ بن گیا

آئی این پی  بدھ 4 ستمبر 2013
 بیجنگ کے وائلڈلا ئف پا رک میں بچے نے 35منٹ تک ہلکے وزن کاجہازکامیا بی سے اڑاکر عالمی ریکارڈقائم کردیا۔  فوٹو : فائل

بیجنگ کے وائلڈلا ئف پا رک میں بچے نے 35منٹ تک ہلکے وزن کاجہازکامیا بی سے اڑاکر عالمی ریکارڈقائم کردیا۔ فوٹو : فائل

بیجنگ:  چین میں5سالہ بچہ اکیلے جہازاڑا کردنیا کاکم عمرترین پائلٹ بن گیا۔

چینی میڈیاکے مطابق بیجنگ کے وائلڈلا ئف پا رک میں بچے نے 35منٹ تک ہلکے وزن کاجہازکامیا بی سے اڑاکر عالمی ریکارڈقائم کردیا۔ یہ ریکارڈ قائم کر نے میں بچے کواپنے والدکی مددحا صل رہی جن کی سخت تربیت نے اسے اس قابل بنایا۔ یہ دونوں گزشتہ سال اس وقت پہلی بارعالمی خبروں کا مرکزبنے جب اس ننھے بچے کی برف باری میں ایکسرسائز کی وڈیومنظرعام پرآ ئی تھی جس پراس کے والدکو تنقیدکا نشا نہ بھی بنایاگیا تھا۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔