جنگیں تباہی کے سوا کچھ نہیں، بھارتی وزیر خارجہ

آن لائن  بدھ 4 ستمبر 2013
پاکستان سے اچھے تعلقات کے خواہاں لیکن کچھ واقعات نے دیکھواور انتظارکرو کی پالیسی اپنانے پرمجبور کردیا ہے۔  بھارتی وزیرخارجہ۔ فوٹو: فائل

پاکستان سے اچھے تعلقات کے خواہاں لیکن کچھ واقعات نے دیکھواور انتظارکرو کی پالیسی اپنانے پرمجبور کردیا ہے۔ بھارتی وزیرخارجہ۔ فوٹو: فائل

سرینگر:  بھارتی وزیرخارجہ سلمان خورشید نے پاکستان اور بھارت کے درمیان خوشگوارتعلقات کووقت کی ضرورت اور حالات کاتقاضا قراردیتے ہوئے کہاہے کہ تنازعات کے حل کے لیے جنگیں تباہی کے سواکچھ نہیں۔

بھارتی وزیرخارجہ سلمان خورشید نے کہا ہے کہ دونوں پڑوسی ممالک کوماضی سے سبق سیکھنا ہوگا۔ پاکستان سے اچھے تعلقات کے خواہاں لیکن کچھ واقعات نے دیکھواور انتظارکرو کی پالیسی اپنانے پرمجبور کردیا ہے۔ 1945میں امریکانے جاپان پرایٹم بم گرائے اس کے باوجوددونوں آج ایک دوسرے سے تعاون کررہے ہیں۔

سلمان خورشیدنے اگلے ماہ اقوام متحدہ کے اجلاس کے دوران پاک بھارت وزرائے اعظم کی ملاقات کے حوالے سے کہاکہ ابھی حکومت نے کوئی فیصلہ نہیں کیا۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔