بھارت سے قومی ٹیم کی ہار نے کرکٹ کے دیوانے کی جان لے لی

نمائندگان ایکسپریس  منگل 18 جون 2019
گوجرانوالہ میں کرکٹرزکا مظاہرہ،سڑک پر ٹائر جلائے،چیئرمین پی سی بی کا پتلا نذر آتش،ریلی نکالی
 فوٹو:فائل

گوجرانوالہ میں کرکٹرزکا مظاہرہ،سڑک پر ٹائر جلائے،چیئرمین پی سی بی کا پتلا نذر آتش،ریلی نکالی فوٹو:فائل

گوجرانوالہ / ٹانڈہ: بھارت سے قومی ٹیم کی ہارنے کرکٹ کے دیوانے کی جان لے لی۔

ٹانڈہ کے نواحی گاؤں موضع مہلو کا رہائشی چوہدری خان مہلو بھارت سے قومی کرکٹ ٹیم کی شکست کا صدمہ برداشت نہ کرسکا، وہ دل کا دورہ پڑنے سے خالق حقیقی سے جا ملا۔خان محمد مہلو کے انتقال سے ہر آنکھ اشکبار ہو گئی۔

دوسری جانب ورلڈ کپ کے اہم میچ میں پاکستان کرکٹ ٹیم کی بھارت کے ہاتھوں عبرت ناک شکست پر گوجرانوالہ کے کرکٹرز نے سابق سیکریٹری ڈسٹرکٹ کرکٹ ایسوسی ایشن بابا انصر ظفر راٹھور کی قیادت میں جناح اسٹیڈیم کے باہر احتجاجی مظاہرہ کیا ۔

مظاہرین نے سڑک پر ٹائر جلائے اور چیئرمین پی سی بی احسان مانی کا پتلا نذر آتش کیا،انھوں نے چیئرمین پی سی بی احسان مانی سے فوری عہدے سے مستعفی ہونے کا مطالبہ بھی کیا۔

مظاہرین کا کہنا تھا کہ بڑے ایونٹ میں کمزور ٹیم بھیج کر ملک کا مذاق بنوایا گیا۔ٹیم میرٹ پر منتخب ہوتی تو بھارت سے عبرتناک شکست نہ ہوتی۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔