فریال تالپور کے پروڈکشن آرڈر جاری، سندھ اسمبلی کے اجلاس میں شریک ہوسکیں گی

اسٹاف رپورٹر / قیصر شیرازی  منگل 18 جون 2019
اسپیکر سندھ اسمبلی کو اہم شخصیت کا پیغام موصول ہوا جس کے بعد فریال تالپور کے پروڈکشن آرڈر جاری ہوئے۔ فوٹو: فائل

اسپیکر سندھ اسمبلی کو اہم شخصیت کا پیغام موصول ہوا جس کے بعد فریال تالپور کے پروڈکشن آرڈر جاری ہوئے۔ فوٹو: فائل

کراچی /  راولپنڈی:  پیپلز پارٹی کی رکن سندھ اسمبلی فریال تالپور کے پیر کو پروڈکشن آرڈر جاری کردیئے گئے ہیں۔

فریال تالپور اسلام آباد میں اپنے گھر پر نیب کی حراست میں ہیں جسے سب جیل قرار دیدیا گیا ہے۔ بتایا جاتا ہے اسپیکر سندھ اسمبلی کو اہم شخصیت کا پیغام موصول ہوا جس کے بعد فریال تالپور کے پروڈکشن آرڈر جاری ہوئے۔

اڈیالہ جیل میں فریال تالپورکے لیے کمرہ تیار

سینٹرل جیل اڈیالہ میں پیپلز پارٹی کی گرفتار خاتون رہنما ممبر سندھ اسمبلی فریال تالپور کیلیے بھی الگ خصوصی کمرہ تیارکرلیا گیا ہے، یہ وہی کمرہ ہے جس میں مریم نواز کو نیب عدالت سے سزا کے بعد قید رکھا گیا تھا، پیپلزپارٹی کے سربراہ سابق صدر آصف زرداری کیلیے مخصوص کمرہ اس سے الگ ہے۔

جیل ذرائع نے ایکسپریس کو بتایاکہ آصف زرداری اور فریال تالپور دونوں کو الگ الگ رکھا جائے گا، دن کو دونوں ملزمان بہن بھائی ملاقات کرسکیں گے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔