چین میں یکے بعد دیگرے دوزلزلے؛ 11 افراد ہلاک، 122 زخمی

ویب ڈیسک  منگل 18 جون 2019
زلزلے کے بعد 4 مزید دیگرزلزلے کے جھٹکے بھی ریکارڈ کیے گئے: فوٹو: فائل

زلزلے کے بعد 4 مزید دیگرزلزلے کے جھٹکے بھی ریکارڈ کیے گئے: فوٹو: فائل

سیچوان: جنوب مشرقی چینی صوبے سیچوان میں یکے بعد دیگرے  دو زلزلوں سے 11 افراد ہلاک اور 122 زخمی ہوگئے۔

غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق جنوب مشرقی چینی صوبے سیچوان میں یکے بعد دیگرے دوزلزلوں کے جھٹکوں سے 12 افراد ہلاک اور122 زخمی ہوئے جب کہ کئی عمارتوں کوبری طرح نقصان پہنچا۔  پہلا زلزلہ 5.9 شدت اوراس کے ٹھیک 30 منٹ بعد 5.2 شدت کے دوسرے زلزلے نے لوگوں میں خوف وہراس پھیلا دیا۔ زلزلے کا مرکز16 کلومیٹرزیرزمین اورشدت 6.0 ریکارڈ کی گئی۔

زلزلے کے بعد 4 مزید دیگرزلزلے کے جھٹکے بھی ریکارڈ کیے گئے جو40 منٹ تک جاری رہے جب کہ سب سے بڑا جھٹکا 5.1 شدت کا ریکارڈ کیا گیا۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔