شیشہ بار ویڈیو پر شعیب ملک کی وضاحت بھی سامنے آگئی

عباس رضا  منگل 18 جون 2019
جس ویڈیو کا میڈیا میں چرچا ہے وہ 15 جون کی نہیں 13جون کی ہے، شعیب ملک۔  فوٹو: فائل

جس ویڈیو کا میڈیا میں چرچا ہے وہ 15 جون کی نہیں 13جون کی ہے، شعیب ملک۔ فوٹو: فائل

 لاہور: قومی ٹیم کے آل راؤنڈر شعیب ملک کا کہنا ہے کہ جس ویڈیو کا میڈیا میں چرچا ہے وہ 15 جون کی نہیں 13جون کی ہے۔

آل راؤنڈر شعیب ملک کا کہنا ہے کہ جس ویڈیو کا میڈیا میں چرچا ہے وہ 15 جون کی نہیں 13جون کی ہے، 20 سال تک انٹرنیشنل کرکٹ میں ملک کی خدمت کی ہے، بڑے افسوس کی بات ہے کہ مجھے وضاحت پیش کرنا پڑ رہی ہیں، کرکٹرز کی نجی زندگی اور فیملیز کا احترام کیا جانا چاہیے۔

واضح رہے کہ پی سی بی نے کھلاڑیوں کیلیے 11بجے کرفیو ٹائم مقرر کررکھا ہے،  وائرل ہونے والی تصویر اور ویڈیو میں شعیب ملک کے ساتھ امام الحق، وہاب ریاض، ثانیہ مرزا رات گئے شیشہ بار میں دوستوں کے ساتھ موجود ہیں، اس حوالے سے ثانیہ مرزا کاموقف تھا کہ وہ بیٹے کے ساتھ ڈنر کیلیے گئے تھے،  نجی مصروفیات کی ویڈیو بنانا غلط ہے۔

دوسری جانب پی سی بی نے کرکٹرز کے خلاف ایکشن لینے سے انکار کرتے ہوئے موقف اختیارکیا تھا کہ یہ ویڈیو میچ سے 48 گھنٹے پہلے کی ہے، بھارت کے خلاف میچ  سے ایک رات پہلے تمام کھلاڑی ہوٹل میں موجود تھے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔