ایفی ڈرین کیس اسلام آباد منتقل کرنیکی درخواست پرنوٹس

نمائندہ ایکسپریس  بدھ 4 ستمبر 2013
عدالت نے ملزمان پر فرد جرم عائدکرنے کے لیے 18ستمبرکی تاریخ دے دی  فوٹو: فائل

عدالت نے ملزمان پر فرد جرم عائدکرنے کے لیے 18ستمبرکی تاریخ دے دی فوٹو: فائل

راولپنڈي:  انسدادمنشیات کی خصوصی عدالت کے جج ارشد محمود تبسم نے سابق وزیرمخدوم شہاب الدین، علی موسیٰ گیلانی، سابق ڈی جی ہیلتھ ڈاکٹراسد حفیظ، ڈرگ کنٹرولر شیخ انصار،افتخاربابر، عنصر فاروق سمیت 14 ملزمان کے خلاف ایفی ڈرین کیس کی سماعت18ستمبر تک ملتوی کر دی۔

ملزم عنصر فاروق کے وکیل نے عدالت کے دائرہ اختیارکے بارے میں درخواست دائرکردی جس میں موقف اختیارکیا گیا کہ یہ مقدمہ اسلام آبادکی حدودکا ہے۔

جہاں انسداد منشیات کی عدالت قائم ہوچکی ہے،اس لیے مقدمہ ٹرانسفرکردیا جائے، عدالت نے یہ درخواست سماعت کے لیے منظورکرتے ہوئے دیگر ملزمان کے وکلا اور ڈائریکٹر جنرل اے این ایف کونوٹس جاری کرکے آئندہ تاریخ پرجواب طلب کرلیا ہے۔اے پی پی کے مطابق عدالت نے ملزمان پر فرد جرم عائدکرنے کے لیے 18ستمبر کی تاریخ دے دی۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔