سخت تنقید کے بعد ثانیہ مرزا کا ٹوئٹر اکاؤنٹ خاموش

عباس رضا  منگل 18 جون 2019
ویڈیو کو ثانیہ مرزا نے نجی زندگی میں دخل اندازی قرار دیتے ہوئے سخت رد عمل کا اظہار کیا تھا۔ فوٹو : فائل

ویڈیو کو ثانیہ مرزا نے نجی زندگی میں دخل اندازی قرار دیتے ہوئے سخت رد عمل کا اظہار کیا تھا۔ فوٹو : فائل

 لاہور: پاکستانی صارفین کی جانب سے سخت تنقید کے بعد ثانیہ مرزا کا ٹوئٹر اکاؤنٹ وقتی طور پر خاموش ہو گیا ہے۔

پاک بھارت میچ سے قبل شیشہ بار میں شعیب ملک سمیت پاکستانی کرکٹرز کی سرگرمیوں پر مبنی ویڈیو منظرعام پر آنے کے بعد ثانیہ مرزا نے اس کو نجی زندگی میں دخل اندازی قرار دیتے ہوئے سخت رد عمل کا اظہار کیا تھا، پاکستانی اداکارہ وینا ملک سمیت دیگر ناقدین کو ترکی بہ ترکی جواب بھی دیے، بیٹے اذہان کو شیشہ بار جیسے غیر صحت مندانہ ماحول میں لے جانے کے حوالے سے وضاحتیں بھی پیش کیں۔

پاکستانی صارفین کی جانب سے مسلسل تابڑ توڑ حملوں کے بعد بالآخر ثانیہ مرزا نے فی الحال ٹوئٹر پر غیر متحرک ہونے میں ہی عافیت جانی ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔