غذر میں برفانی تودے میں پھنسے غیر ملکی اور مقامی کوہ پیماؤں کو بچالیا گیا

ویب ڈیسک  منگل 18 جون 2019
4 اطالویوں سمیت 7 کوہ پیما گذشتہ روز برفانی تودے کی زد میں آکر لاپتہ ہوگئے تھے فوٹو:فائل

4 اطالویوں سمیت 7 کوہ پیما گذشتہ روز برفانی تودے کی زد میں آکر لاپتہ ہوگئے تھے فوٹو:فائل

نگر: گلگت بلتستان کے ضلع غذر میں امدادی اداروں نے برفانی تودے کی زد میں آنے والے 7 غیر ملکی اور مقامی کوہ پیماؤں کو بچالیا۔

کوہ پیماؤں کی ٹیم گذشتہ روز برفانی تودے کی زد میں آنے کے بعد لاپتہ ہوگئی تھی اور اس میں شامل بعض کوہ پیما زخمی ہوگئے تھے۔ اطلاع ملتے ہی امدادی اداروں نے فوج کی مدد سے فوری طور پر ان کی تلاش کا کام شروع کیا۔ ریسکیو آپریشن آج مکمل کرکے تمام لاپتہ کوہ پیماوٴں کو بحفاظت بچاکر ہیلی کاپٹر کے ذریعے گلگت منتقل کردیا گیا ہے جہاں انہیں طبی امداد فراہم کی جارہی ہے۔

کوہ پیماؤں کے گروپ لیڈر کا نام ترچیزو ہے اور اس ٹیم میں 4 مرد اطالوی کوہ پیما، دو مقامی خواتین اور ایک مرد مقامی کوہ پیما شامل ہے۔ مقامی خواتین کوہ پیماوٴں کا تعلق گوجال ہنزہ سے ہے۔ ریسکیو آپریشن میں پاک آرمی اور نجی فلاحی ادارے کے تین ہیلی کاپٹرز نے حصہ لیا۔ یہ کوہ پیما 3 جون کو اشکومن کے علاقے میں میلون جونز پہاڑ سر کرنے روانہ ہوئے تھے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔