- عمران خان کا چیف جسٹس کو خط ، پی ٹی آئی کو انصاف دینے کا مطالبہ
- پہلی بیوی کی اجازت کے بغیر دوسری شادی، شوہر کو تین ماہ قید کا حکم
- پشاور میں معمولی تکرار پر ایلیٹ فورس کا سب انسپکٹر قتل
- پنجاب میں 52 غیر رجسٹرڈ شیلٹر ہومز موجود، یتیم بچوں کا مستقبل سوالیہ نشان
- مودی کی انتخابی مہم کو دھچکا، ایلون مسک کا دورہ بھارت ملتوی
- بلوچستان کابینہ نے سرکاری سطح پر گندم خریداری کی منظوری دیدی
- ہتھیار کنٹرول کے دعویدارخود کئی ممالک کو ملٹری ٹیکنالوجی فراہمی میں استثنا دے چکے ہیں، پاکستان
- بشریٰ بی بی کا عدالتی حکم پر شفا انٹرنیشنل اسپتال میں طبی معائنہ
- ویمن ون ڈے سیریز؛ پاک ویسٹ انڈیز ٹیموں کا کراچی میں ٹریننگ سیشن
- محکمہ صحت پختونخوا نے بشریٰ بی بی کے طبی معائنے کی اجازت مانگ لی
- پختونخوا؛ طوفانی بارشوں میں 2 بچوں سمیت مزید 3 افراد جاں بحق، تعداد 46 ہوگئی
- امریکا کسی جارحانہ کارروائی میں ملوث نہیں، وزیر خارجہ
- پی آئی اے کا یورپی فلائٹ آپریشن کیلیے پیرس کو حب بنانے کا فیصلہ
- بیرون ملک ملازمت کی آڑ میں انسانی اسمگلنگ گینگ سرغنہ سمیت 4 ملزمان گرفتار
- پاکستان کےمیزائل پروگرام میں معاونت کا الزام، امریکا نے4 کمپنیوں پرپابندی لگا دی
- جرائم کی شرح میں اضافہ اور اداروں کی کارکردگی؟
- ضمنی انتخابات میں عوام کی سہولت کیلیے مانیٹرنگ اینڈ کنٹرول سینٹر قائم
- وزیرداخلہ سے ایرانی سفیر کی ملاقات، صدررئیسی کے دورے سے متعلق تبادلہ خیال
- پختونخوا؛ صحت کارڈ پر دوائیں نہ ملنے پر معطل کیے گئے 15 ڈاکٹرز بحال
- لاہور؛ پولیس مقابلے میں 2 ڈاکو مارے گئے، ایک اہل کار شہید دوسرا زخمی
وفاقی کابینہ کے اجلاس میں فاروق ستار کو دوبارہ شرکت کی خصوصی دعوت
کراچی: وفاقی کابینہ کے اجلاس میں خصوصی شرکت کے افراد میں ایم کیو ایم کے رہنما فاروق ستار کا نام دوبارہ شامل کرلیا گیا ہے۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق کراچی میں امن و امان کی صورتحال پر وفاقی کابینہ کا اجلاس کچھ دیر بعد وزیر اعظم نواز شریف کی سربراہی میں گورنر ہاؤس کراچی میں شروع ہوگا، جس میں خصوصی شرکت کے افراد میں فاروق ستار کا نام شامل کرلیا گیا ہے جبکہ گورنر سندھ اور وزیراعلی سندھ سمیت دیگر افراد بھی خصوصی طور پر اجلاس میں شرکت کریں گے۔
کابینہ کے اجلاس میں وزیر اعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ کراچی میں امن و امان کی صورت حال سے متعلق تفصیلی بریفنگ دیں گے جبکہ وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار بھی وفاقی حکومت کی جانب سے کراچی میں قیام امن اور جرائم پیشہ افراد کے خلاف ٹارگٹڈ آپریشن کے لیے تیار کردہ پلان پیش کریں گے، اجلاس میں وفاقی و صوبائی حکومت، قانون نافذ کرنے والے اداروں اور خفیہ اداروں کی مشاورت کے بعد کراچی میں قیام امن کے لیے جرائم پیشہ افراد کے خلاف ٹارگٹڈ آپریشن کی منظوری بھی دی جائے گی۔
واضح رہے کہ گزشتہ روزوفاقی کابینہ اجلاس میں فاروق ستار کی شرکت کی دعوت واپس لے لی گئی تھی، جبکہ شرکت کی دعوت منسوخ کیے جانے پر متحدہ قومی موومنٹ کی جانب سے شدید مذمت کی گئی تھی۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔